QR codeQR code

عراق جانے والے زائرین کو سرحدوں پر کوئی مسئلہ درپیش نہیں

ایران اور عراق کے سرحدی سیکورٹی حکام اور اہلکاروں کے درمیان بھرپور خوشگوار تعاون جاری ہے

5 Nov 2017 گھنٹہ 13:05

ایران اور عراق کے سرحدی سیکورٹی حکام اور اہلکاروں کے درمیان بھرپور خوشگوار تعاون جاری ہے


ایرانی پولیس کے کمانڈر بریگیڈیر جنرل حسین اشتری نے کہا ہے کہ اربعین حسینی میں شرکت کے لئے قانونی طور پر عراق جانے والے زائرین کو سرحدوں پر کوئی مسئلہ درپیش نہیں ہے۔

یہ بات ایرانی پولیس کے کمانڈر بریگیڈیر جنرل حسین اشتری نے چذابہ سرحدی گذرگاہ کا معائنہ کرنے کے بعد ارنا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے عراق سے ملنے والی سرحدی گذرگاہوں منجملہ مہران، شلمچہ اور چذابہ سے زائرین کے عراق جانے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ سرحدوں پر کوئی مسئلہ درپیش نہیں ہے اور زائرین کی تعداد زیادہ ہے تاہم صورت حال پرسکون ہے۔

انھوں نے کہا کہ ایران اور عراق کے سرحدی سیکورٹی حکام اور اہلکاروں کے درمیان بھرپور خوشگوار تعاون جاری ہے جس کی بنا پر زائرین کی منتقلی کا عمل تیز رفتاری سے انجام پا رہا ہے۔

بریگیڈیر جنرل حسین اشتری نے کہا کہ سرحدوں سے کسی بھی زائر کو پاسپورٹ ویزے کے بغیر عراق نہیں جانے دیا گیا ہے


خبر کا کوڈ: 291960

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/291960/عراق-جانے-والے-زائرین-کو-سرحدوں-پر-کوئی-مسئلہ-درپیش-نہیں

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com