QR codeQR code

گروپ 5+1 کے ممالک جوہری معاہدے کی پاسداری کریں

عالمي جوہري توانائي ادارہ جوہري معاہدے كے نفاذ ميں تعاون كرنے والے سب فريقوں كي كوششوں كو اہميت كي نگاہ سے ديكھتا ہے

30 Oct 2017 گھنٹہ 12:08

عالمي جوہري توانائي ادارہ جوہري معاہدے كے نفاذ ميں تعاون كرنے والے سب فريقوں كي كوششوں كو اہميت كي نگاہ سے ديكھتا ہے


اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ 'محمد جواد ظریف' اور بین الاقوامی جوہری توانائی ادارے کے سربراہ 'یوکیا آمانو' نے گروپ 5+1 کے ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ جوہری معاہدے کی پاسداری کریں.

يوكيا آمانو نے ايك بار پھر كہا ہے كہ 2015 ميں ايران اور گروپ 5+1 كے درميان طے ہونے والے جوہري معاہدے پر اسلامي جمہوريہ ايران نے پوري ذمہ داري كے ساتھ عملدرآمد كيا ہے. 

انہوں نے كہا عالمي جوہري توانائي ادارہ جوہري معاہدے كے نفاذ ميں تعاون كرنے والے سب فريقوں كي كوششوں كو اہميت كي نگاہ سے ديكھتا ہے. 

ايران كے جوہري توانائي ادارے كے ترجمان 'بہروز كمالوندي' نے اپنے ٹيليگرام كے پيج ميں كہا ہے كہ آمانو كے تہران دورے كے نتيجے ميں ايراني جوہري معاہدے كو تقويت ملي ہے. 

انہوں نے كہا ہے كہ اسلامي جمہوريہ ايران جوہري معاہدے پر اپنے عمل درآمد كے سلسلے كو جاري ركھتے ہوئے دوسرے فريقوں سے اس پر اپنے عملدرآمد كو يقيني بنانے كے خواہان ہے. 


خبر کا کوڈ: 291009

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/291009/گروپ-5-1-کے-ممالک-جوہری-معاہدے-کی-پاسداری-کریں

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com