QR codeQR code

سیستان بلوچستان کی جانب سے سامرا، کربلا اور نجف میں موکب لگائے جائیں گے

29 Oct 2017 گھنٹہ 12:48

صوبہ سیستان بلوچستان میں عتبات عالیات کی تعمیر نو کے ادارے کی گورننگ باڈی کے رکن نے کہا ہے کہ اس ادارے کی جانب سے اربعین امام حسین علیہ السلام کے موقع پر سامرا، کربلا اور نجف میں موکب لگائے جائیں گے


اسلامی جمہوریہ ایران کے صوبہ سیستان بلوچستان کی جانب سے اربعین امام حسین علیہ السلام کے موقع پر سامرا، کربلا اور نجف میں موکب لگائے جائیں گے۔

تقریب خبر رساں ایجنسی کے مطابق صوبہ سیستان بلوچستان میں عتبات عالیات کی تعمیر نو کے ادارے کی گورننگ باڈی کے رکن نے کہا ہے کہ اس ادارے کی جانب سے اربعین امام حسین علیہ السلام کے موقع پر سامرا، کربلا اور نجف میں موکب لگائے جائیں گے۔

سردار غلامرضا ربانی نے کہا ہے کہ ان موکبوں میں تین ہزار زائرین کی پذیرائی کی گنجائش ہوگی جبکہ ایک لاکھ بیس ہزار افراد کو کھانا کھلایا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ موکب میں تقریبا ڈیڑھ سو افراد زائرین کی ہمہ وقت خدمت کے لئے موجود ہوں گے۔

غلامرضا ربانی نے کہا کہ گذشتہ برس بھی سیستان بلوچستان میں عتبات عالیات کی تعمیر نو کے ادارے کی جانب سے دو موکب لگائے گئے تھے اور اس سال اس میں مزید ایک موکب کا اضافہ کر دیا گیا ہے اور ۳۰ ٹرکوں پر مشتمل غذائی مواد عراق روانہ کر دیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 290875

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/290875/سیستان-بلوچستان-کی-جانب-سے-سامرا-کربلا-اور-نجف-میں-موکب-لگائے-جائیں-گے

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com