QR codeQR code

جاپانی صحافی کی آستانہ امام علی(ع) کے شعبہ تعلقات عامہ سے گفتگو

اوچی شانتومی نے حرم امام علی (ع) کے اندر سے نشریات کو قابل فخر قراردیا ہے

14 Sep 2017 گھنٹہ 21:49

جاپانی جرنلسٹ کے مطابق اسکول میں عالمی تاریخ کے موضوع پر امام علی(ع) کی شخصیت کے حوالے سے کورس رکھا گیا ہے


آستانہ علوی کی ویب سایٹ کے مطابق جاپانی صحافی «اوچی شانتومی» نے آستانہ امام علی(ع) کے شعبہ تعلقات عامہ سے گفتگو میں کہا: «میرے لیے بہت بڑا اعزاز تھا کہ اس سال غدیر کے موقع ہر میں نے حرم امام علی{ع} سے برراہ راست رپورٹنگ اور نشریات پیش کیا».



انکا کہنا تھا کہ میں نے اس سے پہلے امام علی{ع} کے حوالے سے پڑھا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسکول میں عالمی تاریخ کے حوالے سے کورس میں امام علی {ع} کی شخصیت پر ہمیں اسکول میں پڑھایا گیا ہے۔ جاپانی صحافی نے کہا : حرم کے اندر زایرین کی خضوع و خشوع کے ساتھ عبادت سے میں بہت حیران ہوا اور یہ تعجب آور تھا۔



اوچی شانتومی نے حرم امام علی (ع) کے اندر سے نشریات کو قابل فخر قرار دیتے ہوئے آستانے علوی کی انتطامیہ اور اسٹاف کے تعاون کا بھی شکریہ ادا کیا ۔


خبر کا کوڈ: 283801

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/283801/جاپانی-صحافی-کی-آستانہ-امام-علی-ع-کے-شعبہ-تعلقات-عامہ-سے-گفتگو

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com