QR codeQR code

ٹرمپ انتظامیہ کا امیگریشن کےحوالے سے نیا حکم نامہ

کئی امریکی ریاستوں میں ٹر مپ کے خلاف مظاہرے

20 Feb 2017 گھنٹہ 16:19

عدالت کو جواب دینے کے لئے ٹرمپ نے نیا حکم نامہ تیار کر دیا


ٹرمپ انتظامیہ نے عدالت میں منہ کی کھانے کے بعد اب ایک نیا متنازعہ قانون متعارف کرانے کی تیاریاں مکمل کرلیں ہیں،،وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ نیا حکم نامہ پہلے سے زیادہ سخت ہوگا۔

ٹرمپ انتظامیہ کو عدالت سے پسپائی نے پاگل کرکے رکھ دیا ہے ٹرمپ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ امیگریشن کے حوالے سے نیا حکم نامہ زیادہ سخت ہوسکتا ہے تاہم گرین کارڈ کے حامل افراد کے امریکا داخلے پر کوئی پابندی نہیں ہوگی۔

امریکا کے ہوم لینڈ سیکیورٹی کے سربراہ جان کیلی کا کہنا تھا کہ نئی امیگریشن پالیسی احتیاط سے اور بہتر انداز میں تیار کی جارہی ہے تاکہ اس کے نتیجے میں دوبارہ کسی قسم کی افراتفری پیدا نہ ہو۔

تاہم ان کا کہنا تھا کہ نئی پالیسی میں گرین کارڈ کے حامل افراد کے امریکا میں داخلے پر کوئی پابندی نہیں ہوگی دوسری جانب کئی امریکی ریاستوں میں ٹر مپ کے خلاف مظاہرے کئے جارہے ہیں۔

مظاہروں میں ٹرمپ انتظامیہ کو عدالتی فیصلے کو مناتے ہوئے مزید حکم ناموں سے باز رہنے کا مطالبہ کیا جارہا ہے امریکی مظاہرین کی جانب سے ٹرمپ انتظامیہ کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی انکا کہنا تھاکہ ٹرمپ امریکا کو ٹرمپ لینڈ بنانا چاہتا ہے جو ہم ہونے نہیں دیں گے۔


خبر کا کوڈ: 260739

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/260739/ٹرمپ-انتظامیہ-کا-امیگریشن-کےحوالے-سے-نیا-حکم-نامہ

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com