QR codeQR code

شام امن مذاکرات

ایران،ترک اور روسی وفود کے درمیان مشاورت کا سلسلہ جاری

22 Jan 2017 گھنٹہ 14:59

ایران کا اعلی سطحی سیاسی وفد ہفتہ كے روز شام امن مذاكرات ميں شركت كے لئے آستانہ پہنچ گيا


ايرانی وفود كے سربراہ نائب وزير خارجہ برائے عرب اور افريقی امور حسين جابری انصارینے گذشتہ روز اپنے روسی اور ترک ہم منصبوں كے ساتھ الگ الگ ملاقاتوں ميں آستانہ مذاكرات كا جائزہ ليا.

نائب ايرانی وزير خارجہ كی قيادت ميں اعلی سياسی وفد ہفتہ كے روز شام امن مذاكرات ميں شركت كے لئے آستانہ پہنچ گيا.

تفصيلات كے مطابق، قازقستان كے دارالحكوت آستانہ ميں اس ہفتہ تک شامی حكومت اور باغی گروہوں كے نمائندوں كے درميان نئے امن عمل كے تحت مذاكرات كا انعقاد كيا جائے گا اور اس حوالے سے تہران،ماسكو اور دمشق كے اعلی سياسی اور سيكورٹی حكام كے درميان مشاورت كا سلسلہ جاری ہے.

شامی حكومت اور باغی گروہوں كے نمائندوں كی موجودگی ميں امن مذاكرات كا آغاز كل بروز پير سے ہوگا


خبر کا کوڈ: 257826

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/257826/شام-امن-مذاکرات

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com