QR codeQR code

کیتھولک چرچ بشاپ :

اسلامی جمہوریہ ایران دنیا بھر کی مذہبی اقلیتوں کے لئے محفوظ جائے پناہ ہے

تنا (TNA) برصغیر بیورو

نیوزنور , 28 Dec 2013 گھنٹہ 13:09

ارمیا تھامس مرم کیتھولک چرچ بشاب نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران دنیا بھر کی مذہبی اقلیتوں کے لئے محفوظ جائے پناہ ہے


تقریب نیوز (تنا):ارمیا تھامس مرم کیتھولک چرچ بشاب نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران دنیا بھر کی مذہبی اقلیتوں کے لئے محفوظ جائے پناہ ہے

عالمی اردوخبر رساں ادارے‘‘نیوز نور’’ کی رپورٹ کے مطابق ‘‘ارنا’’ کے ساتھ ایک خصوصی ملاقات میں بشاپ ارم نے ایران کے خلاف کئے جارہے منفی اور بے بنیا پروپگنڈے اور ایران مخالف قراردادیں پاس کرنے کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ ایران نے تمام مذہبی اقلیتوں اور قبائیلی جماعتوں کو ترقی کے یکساں مواقع فراہم کئے ہیں۔

انہوں نے ایرانی حکام کو متحد رہنے کی تاکید کرتے ہوئے کہا کہ نام نہاد حقوق بشر کے علم بردار ایران میں مختلف مذہبی اقلیتی جماعتوں کی موجودہ ہمبودی کو برداشت نہیں کرتے ہیں لہٰذا وہ مذہبی اور مسلکی منافرت کے بیج بو کر[ کبھی مسلمانوں اور عیسائیوں کے بیچ اور کبھی شیعہ اور سنیوں کے بیچ] انتشار پھیلانا چاہتے ہیں ۔

ایرانی عوام کی ہمہ گیر ترقی کے لئے راہ ہموار کرنے کی ایرانی حکام کی کوششوں کی مدح سرائی کرتے ہوئے موصوف بشاپ نے کہا کہ ہم نے ایران کو انسانی حقوق کی پامالی کرنے والے ملک کے طور پر پیش کیا جبکہ ہم نے خود انسانی حقوق کی دھجیاں اڑا کر انسانیت پر ظلم و بربریت کے رواج کو عام رکھا ہے اور مسلمانوں اور عیسائیوں کے خون کی ہولی کھیلی جارہی ہے۔


خبر کا کوڈ: 149004

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/149004/اسلامی-جمہوریہ-ایران-دنیا-بھر-کی-مذہبی-اقلیتوں-کے-لئے-محفوظ-جائے-پناہ-ہے

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com