QR codeQR code

جماعت اسلامی پاکستان کے سکریٹری جنرل :

رہبر انقلاب کا فتوی اسلامی اصولوں پرمبنی

تنا (TNA) برصغیر بیورو

irib.ir , 3 Oct 2013 گھنٹہ 11:31

جماعت اسلامی پاکستان کے سکریٹری جنرل کا کہنا ہے کہ ایٹمی ہتھیاروں کے خلاف ایران کے رہبر انقلاب کا فتوی اسلامی اصولوں پر مبنی ہے۔


تقریب نیوز (تنا): جماعت اسلامی پاکستان کے سکریٹری جنرل لیاقت بلوچ نے ارنا کے ساتھ گفتگو میں کہا کہ ایٹمی ہتھیاروں کے بنانے اور اس کے استعمال کی حرمت پر مبنی ایران کے رہبر حضرت آیۃ اللہ العظمی خامنہ ای کا عالمی فتوی اسلام کے حقیقی اصول و قوانین کے مطابق ہے۔

لیاقت بلوچ نے کہا کہ اسلامی جمہوریۂ ایران کو ہمیشہ مغرب کی سازشوں کے مقابلے میں ہوشیار رہنا چاہیئے کیوں کہ امریکہ اور اس کے مغربی اتحادی ہمیشہ ایران کے خلاف دوہری پالیسی اختیار کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ رہبرانقلاب اسلامی نے اسلامی اصول و قوانین پر مبنی انتہائي حکیمانہ اور بہت ٹھوس فیصلہ ایٹمی ہتھیاروں کے خلاف جاری کیا ہے، کیوں کہ ایٹمی ہتھیار بے گناہ عوام کے قتل کے لئے استعمال ہوتا ہے اور اسلام نے اس کو حرام قرار دیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حضرت آيۃ اللہ العظمی خامنہ ای کے فتوے کی اہمیت کا امریکی صدر بارک اوباما کی جانب سے اعتراف، اسلامی جمہوریۂ ایران کی دلاورانہ کامیابی شمار ہوتا ہے۔

دوسری جانب تہران میں فلسطین کے سفیر صلاح زواوی نے بھی کہا ہے کہ رہبر انقلاب اسلامی کے ایٹمی ہتھیاروں کے حرام ہونے پر مبنی فتوے کو عالم اسلام میں مقبولیت حاصل ہے اور مسلمان اس فتوے کو تسلیم کرتے ہيں۔


خبر کا کوڈ: 142283

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/142283/رہبر-انقلاب-کا-فتوی-اسلامی-اصولوں-پرمبنی

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com