QR codeQR code

حزب اللہ :

حزب اللہ صہیونی جارحیت کا بھرپور جواب دے گا

تنا (TNA) برصغیر بیورو

ابنا , 31 May 2013 گھنٹہ 12:13

حزب اللہ لبنان نے صیہونی حکومت کی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کا اعلان کیا ہے۔


تقریب نیوز (تنا): حزب اللہ لبنان میں عرب تعلقات سیل کے سربراہ حسن عزالدین نے اردن کے اخبار الغد سے گفتگو میں کہا کہ حزب اللہ لبنان اور شام پر صیہونی حکومت کی جارحیت پر خاموش نہیں رہے گي اور القصیر شہرمیں حزب اللہ کی کاروائیاں اس کے خلاف کئےجانے والے اقدامات کا جواب تھیں۔
 
حزب اللہ کے اس رہنما نے کہا کہ جولان محاذ کھولنے کےبارے میں شام کے حکام اور عوام کے اقدام کو صیہونی حکومت کی حالیہ جارحیت پر منطقی رد عمل قرار دیا اور کہا کہ ہر لمحہ صیہونی حکومت کی جارحیت کا امکان پایا جاتا ہے۔
 
انہوں نے شام میں صیہونی عناصر کی موجودگي کی طرف اشارہ کرتےہوئے کہا کہ صیہونی حکومت کے کرائے کے ایجنٹ اور آلہ کار تمام عرب علاقوں منجملہ شام میں بھی موجود ہیں۔


خبر کا کوڈ: 132188

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/132188/حزب-اللہ-صہیونی-جارحیت-کا-بھرپور-جواب-دے-گا

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com