QR codeQR code

گیارہ ستمبر کے حوالے سے جرمن کا نیا ڈرامہ

تنا()دھلی:

11 Sep 2011 گھنٹہ 21:59

ایک طرف جرمن چانسلر کی طرف سے زیادہ سے زیادہ احتیاط برتنے کا حکم اور اسی کے ساتھ ساتھ 11 ستمبر کو ہی مسجد الرحمن سے دو مسلمانوں کو حراست میں لینا جرمن کا نیا ڈرامہ ہے۔


تقریب نیوز کا تھران سے مراسلہ:آنگلا مرکل نے گیارہ ستمبر کی سالگرہ کی مناسبت سے حکم صادر کیا ہے کہ:"دھشتگردی ایک بہت بڑا خطرہ ہے اور ہماری ہوشیاری میں کسی قسم کی کوتاہی نہیں ہونی چاہئے۔"

جرمن چانسلر کا بیان اس وقت آیا ہے جب گیارہ ستمبر کی سالگرہ منائی جارہی ہے تاکہ دھشتگردی کے نام پر اپنے ڈرامے کو نیا انداز دیتے ہوئے اپنے مقاصد کو آگے لینے کی کوشش کرسکیں ، اس سلسلے میں جرمن میں "تشدد سے مقابلہ" کے عنوان سے ھفتہ شروع کیا گیا جس کا آغاز دو مسلمانوں کو حراست میں لینے سے کیا گیا۔


واضح رہے برلن سینٹ کے قومی کمیشن برای انسداد تشدد نے اس سال "ھفتہ تشدد کا مقابلہ" نامی پروگراموں کو چالیس سے زائد مسجدوں میں 11 ستمبر سے شروع کیا ہے اور غیر محسوس طریقے سے مسلمانوں کو دھشتگرد ثابت کرنے بھر کوشش جا رہی ہے ۔ ایک طرف جرمن چانسلر کی طرف سے زیادہ سے زیادہ احتیاط برتنے کا حکم اور اسی کے ساتھ ساتھ 11 ستمبر کو ہی مسجد الرحمن سے دو مسلمانوں کو حراست میں لینا جرمن کا نیا ڈرامہ ہے۔


خبر کا کوڈ: 62773

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/62773/گیارہ-ستمبر-کے-حوالے-سے-جرمن-کا-نیا-ڈرامہ

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com