QR codeQR code

گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 81 فلسطینی شہید ہوئے

29 Feb 2024 گھنٹہ 17:47

فلسطینی وزارت صحت کے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے حوالے سے رپورٹ جاری کی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ کہ صیہونی حکومت نے گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران 9 جرائم میں 81 فلسطینی شہریوں کو شہید اور 132 کو زخمی کیا ہے۔


غزہ کی وزارت صحت کے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 81 فلسطینی شہید ہوئے اور 7 اکتوبر 2023 کو صہیونی جرائم کے آغاز سے غزہ میں شہداء کی تعداد 30 ہزار350 تک پہنچ گئی۔

فلسطینی وزارت صحت کے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے حوالے سے رپورٹ جاری کی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ کہ صیہونی حکومت نے گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران 9 جرائم میں 81 فلسطینی شہریوں کو شہید اور 132 کو زخمی کیا ہے۔

7 اکتوبر 2023 کے بعد سے غزہ کی پٹی میں شہداء کی تعداد  30,350 افراد تک پہنچ چکی ہے جبکہ اس عرصے کے دوران 70,457 فلسطینی شہری زخمی ہوئے ہیں۔

غزہ کی پٹی پر صیہونی حکومت کے حملوں کو شروع ہوئے تقریبا  5 ماہ کا عرصہ گزر چکا ہے۔

اس بحران کے حل کے لیے ثالثی کی کوششوں کے باوجود جنگی جنون میں مبتلا  قابض صیہونی افواج اپنے جرائم جاری رکھے ہوئے  ہے اور ایک کے بعد ایک نئے سانحے اور تباہی کو جنم دے رہی ہے۔

صیہونی حکومت نے اپنی مسلسل جارحیت کے علاوہ انسانی امداد اور خوراک کی ترسیل کو روک کر صورتحال کو مزید تباہ کن بنا دیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 626725

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/626725/گزشتہ-24-گھنٹے-کے-دوران-81-فلسطینی-شہید-ہوئے

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com