QR codeQR code

ایرانی وزیر خارجہ کے مشیر اور اقوام متحدہ کے ایلچی کا یمن میں دوبارہ جنگ بندی کے لیے کوششیں تیز کرنے پر زور

5 Oct 2022 گھنٹہ 9:44

ایرانی وزیر خارجہ کے سنیئر مشیر اور اور یمنی امور میں اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کے خصوصی ایلچی نے جنگ بندی کے دوبارہ قیام کے لیے کوششوں کو تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔


ایرانی وزیر خارجہ کے سنیئر مشیر اور اور یمنی امور میں اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کے خصوصی ایلچی نے جنگ بندی کے دوبارہ قیام کے لیے کوششوں کو تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

 ایرانی وزیر خارجہ کے سنئیر مشیر برائے خصوصی سیاسی امور 'علی اصغر خاجی' نے پیر کے روز  یمن کی صورت حال کے پرامن حل کے سلسلے میں اسلامی جمہوریہ ایران کی مشاورت کے تسلسل میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے خصوصی ایلچی برائے یمنی امور ہانس گرنڈ برگ کے ساتھ ویڈیو کانفرنس میں گفتگو کی۔

فریقین نے اس گفتگو میں تازہ ترین پیش رفت کا جائزہ لیتے ہوئے جنگ بندی کے دوبارہ قیام کے لیے کوششیں تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

اسی تناظر میں گزشتہ روز علی اصغر خاجی نے یمنی سالویشن گورنمنٹ کے مذاکراتی عہدیدار محمد عبدالسلام  اور انصار اللہ کے ترجمان محمد عبدالسلام کے ساتھ ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے جس میں فریقین جنگ بندی میں توسیع اور انسان دوستانہ مسائل کو حل کرنے کے لیے آمادگی پر زور دیا۔


خبر کا کوڈ: 567810

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/567810/ایرانی-وزیر-خارجہ-کے-مشیر-اور-اقوام-متحدہ-ایلچی-کا-یمن-میں-دوبارہ-جنگ-بندی-لیے-کوششیں-تیز-کرنے-پر-زور

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com