QR codeQR code

بلوچستان میں پاک فوج کا ہیلی کاپٹر گرکرتباہ،2 میجرز سمیت 6 اہلکار شہید

26 Sep 2022 گھنٹہ 13:23

پاکستانی فوج کے ترجمان ادارہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاک فوج کا ایک ہیلی کاپٹربلوچستان کے علاقے ہرنائی میں گرکرتباہ ہوگیا۔ ہیلی کاپٹر حادثے میں 2 پائلٹس سمیت 6 اہلکار شہید ہوگئے۔


بلوچستان میں پاک فوج کا ہیلی کاپٹر گرکرتباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 2 میجرز سمیت 6 اہلکار شہید ہوگئے۔

پاکستانی فوج کے ترجمان ادارہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاک فوج کا ایک ہیلی کاپٹربلوچستان کے علاقے ہرنائی میں گرکرتباہ ہوگیا۔ ہیلی کاپٹر حادثے میں 2 پائلٹس سمیت 6 اہلکار شہید ہوگئے۔

پاک فوج کا ہیلی کاپٹر گزشتہ رات فلائنگ مشن کے دوران گر کر تباہ ہوا۔حادثے میں شہید ہونے والوں میں میجر محمد منیب افضل، میجر خرم شہزاد، نائیک جلیل،صوبیدار عبدالواحد، سپاہی محمد عمران اور سپاہی شعیب شامل ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے ہرنائی بلوچستان میں پاک فوج کے ہیلی کاپٹر حادثے میں 2میجرز سمیت 6 فوجی اہلکاروں کی شہادت پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعظم کا بیان میں کہنا تھاکہ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ شہدا کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل دے۔ پوری قوم غم زدہ خاندانوں کے دکھ میں شریک ہے۔


خبر کا کوڈ: 566768

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/566768/بلوچستان-میں-پاک-فوج-کا-ہیلی-کاپٹر-گرکرتباہ-2-میجرز-سمیت-6-اہلکار-شہید

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com