QR codeQR code

ایرانی وزیر خارجہ کی برازیلی اور آسٹرین ہم منصبوں سے الگ الگ ملاقاتیں

23 Sep 2022 گھنٹہ 23:31

انہوں نے اپنی دو طرفہ ملاقاتوں کے تسلسل میں برازیلی ہم منصب ' کارلوس آلبرتو فرانکو فرانسا' اور آسٹریا کے وزیر خارجہ الکساندر شالنبرگ کے ساتھ الگ الگ ملاقات کر کے دوطرفہ اور بین الاقوامی تعلقات اور جوہری معاہدے پر تبادلہ خیال کیا۔


 ایرانی وزیر خارجہ جنہوں نے نیویارک کے دورے پر ہے، آج بروز جمعہ اپنے برازیلی اور آسٹرین ہم منصبوں سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔

حسین امیر عبدالہیان جنہوں نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 77ویں اجلاس میں شرکت کے لیے ایرانی صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی کے ساتھ نیویارک کا دورہ کیا ہے، 13ویں ایرانی حکومت کی فعال سفارت کاری کو جاری رکھنے کے لیے ابھی بھی اسی شہر میں موجود ہیں۔

انہوں نے اپنی دو طرفہ ملاقاتوں کے تسلسل میں برازیلی ہم منصب ' کارلوس آلبرتو فرانکو فرانسا' اور آسٹریا کے وزیر خارجہ الکساندر شالنبرگ کے ساتھ الگ الگ ملاقات کر کے دوطرفہ اور بین الاقوامی تعلقات اور جوہری معاہدے پر تبادلہ خیال کیا۔

امیر عبداللہیان اپنے دیگر ہم منصبوں سے بھی ملاقات کریں گے۔

سید ابراہیم رئیسی پیر کی رات ایک اعلی سطحی وفد کی قیادت میں میں  اقوام متحدہ کی 77ویں جنرل اسمبلی کے سربراہی اجلاس میں شرکت کے لئے نیویارک پہنچ گئے اس دورے کے دوران انہوں نے فرانس، سوئس، بولیویا اور فن لینڈ کے بعض ہم منصبوں کے ساتھ ساتھ پاکستان ، لبنان، عراق، جاپان اور عراق کے وزرائے اعظم اور یورپین کونسل کے سربراہ سے ملاقات کی ہے۔

واضح رہے کہ اس دورے کے دوران ایرانی وزیر خارجہ حسین امیرعبد اللہیان، سنیئر مذاکرات کار علی باقری کنی، صدارتی دفتر کے سربراہ غلام حسین اسماعیلی، صدر کے معاون برائے سیاسی امور محمد جمشیدی اور پارلیمنٹ میں قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے سربراہ وحید جلال زادہ صدر رئیسی کے ہمراہ تھے۔


خبر کا کوڈ: 566466

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/566466/ایرانی-وزیر-خارجہ-کی-برازیلی-اور-آسٹرین-ہم-منصبوں-سے-الگ-ملاقاتیں

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com