QR codeQR code

عراق میں دہشتگرد امریکی فوجیوں کے کاروان پر حملہ

26 Jun 2022 گھنٹہ 14:27

شفق نیوز کی رپورٹ کے مطابق، عراق کے صوبے بصرہ میں دہشتگرد امریکی فوجیوں کے کاروان کو نشانہ بنایا گیا اور اس کے راستے میں ایک زور دار دھماکہ ہوا۔


عراق میں دہشتگرد امریکی فوجیوں کے کاروان پر حملہ ہوا ہے۔

شفق نیوز کی رپورٹ کے مطابق، عراق کے صوبے بصرہ میں دہشتگرد امریکی فوجیوں کے کاروان کو نشانہ بنایا گیا اور اس کے راستے میں ایک زور دار دھماکہ ہوا۔

دھماکے کی ذمہ داری ابھی تک کسی بھی عراقی گروہ نے قبول نہیں کی ہے اور رپورٹ ملنے تک اس دھماکے سے ہونے والے جانی اور مالی نقصانات کی تفصیلات بھی سامنے نہیں آئیں۔

حالیہ چند ماہ کے دوران امریکہ کے فوجی کاروانوں پر اس طرح کے حملے ہوتے رہے ہیں اور امریکی دہشتگردوں کا شکار عراق میں روز کا معمول بن گیا ہے۔

عراقی استقامتی گروہوں کا کہنا ہے کہ جب تک امریکی دہشتگرد ملک سے باہر نہیں نکل جاتے اس وقت تک حملوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔


خبر کا کوڈ: 555019

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/555019/عراق-میں-دہشتگرد-امریکی-فوجیوں-کے-کاروان-پر-حملہ

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com