QR codeQR code

قائد ملت جعفریہ پاکستان کی لاہور انارکلی بازار بم دھماکے کی شدید مذمت

21 Jan 2022 گھنٹہ 23:18

علامہ سید ساجد علی نقوی نے دہشتگردی کی نئی لہر پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ ملک میں دہشتگردی کے بڑھتے ہوئے واقعات لمحہ فکریہ ہیں، ان واقعات کی روک تھام کیلئے ٹھوس اقدامات اورعوام کی جان و مال کے تحفظ کو یقنی بنانے کےلئے تمام اقدامات بروکار لائے جائیں ۔انہوں نے کہا کہ بم دھماکے میں ہونے والے زخمیوں کو بہترین طبّی سہولیات فراہم کی جائیں ۔

قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے لاہور کے مصروف ترین کاروباری مرکز سرکلر روڈ انارکلی بازار اور نجی بینک الحبیب کے قریب بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت اورقیمتی جانی ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے بم دھماکے میں جان بحق ہونے والوں کے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی ۔

علامہ سید ساجد علی نقوی نے دہشتگردی کی نئی لہر پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ ملک میں دہشتگردی کے بڑھتے ہوئے واقعات لمحہ فکریہ ہیں، ان واقعات کی روک تھام کیلئے ٹھوس اقدامات اورعوام کی جان و مال کے تحفظ کو یقنی بنانے کےلئے تمام اقدامات بروکار لائے جائیں ۔انہوں نے کہا کہ بم دھماکے میں ہونے والے زخمیوں کو بہترین طبّی سہولیات فراہم کی جائیں ۔

دوسری جانب شیعہ علماءکونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ شبیر حسن میثمی نے لاہور انار کلی بازار میں ہونیوالے بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بم دھماکے میں ملوث افراد کا سرغ لگا کر قانون کے شکنجہ میں جکڑ ا جائے۔

علامہ شبیر حسن میثمی کا کہنا تھا کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں دو سگے بھائیوں بمع کزن کی ٹارگٹ کلنگ اور اسلام آباد کے بعد لاہور میں ہونے والی دہشتگردی نیشنل ایکشن پلان کے عملدرآمد پر سوالیہ نشان ہے۔

انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ تینوں واقعات میں ملوث دہشت گردوںکے خلاف فی الفورکرےک ڈاون کرکے انہیں گرفتارکیا جائے، علامہ شبیرحسن میثمی نے لاہور انار کلی بم دھماکے میں جانی ضیاع پر افسوس کا اظہار، لواحقین سے اظہار تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کرتے ہوئے حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ کیا کہ بم دھماکے میں ملوث افراد کو عبرتناک سزا دی جائے۔

خبر کا کوڈ: 535391

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/535391/قائد-ملت-جعفریہ-پاکستان-کی-لاہور-انارکلی-بازار-بم-دھماکے-شدید-مذمت

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com