QR codeQR code

مختلف مسالک فکر کے درمیان گفتگو ایک خوش آئند عمل ہے

19 Jan 2022 گھنٹہ 17:14

تقریب نیوز کے مطابق پاکستان کے معروف عالم دین اور جامعہ نعیمیہ کے مہتمم اعلی مفتی منیب الرحمن سے علامہ صادق تقوی نے ملاقات کی اور عالمی مجلس تقریب مذاہب اسلامی کے سربراہ حجت الاسلام ڈاکٹر حمید شہریاری کا پیغام پہنچایا۔


معروف عالم دین مفتی منیب الرحمن سے علامہ صادق تقوی نے ملاقات کی اور عالمی مجلس تقریب مذاہب اسلامی کے سربراہ کا پیغام پہنچایا۔

تقریب نیوز کے مطابق پاکستان کے معروف عالم دین اور جامعہ نعیمیہ کے مہتمم اعلی مفتی منیب الرحمن سے علامہ صادق تقوی نے ملاقات کی اور عالمی مجلس تقریب مذاہب اسلامی کے سربراہ حجت الاسلام ڈاکٹر حمید شہریاری کا پیغام پہنچایا۔

ملاقات میں دوطرفہ خیالات کا اظہار کیا گیا۔ مفتی منیب الرحمن نے عالمی مجلس تقریب مذاہب اسلامی کے سربراہ حجت الاسلام ڈاکٹر حمید شہریاری کی جانب سے گذشتہ دنوں پاکستان کا سفر کئے جانے اور مختلف مسالک فکر سے تعلق رکھنے والی مذہبی اور سماجی شخصیات سے ملاقات کو ایک خوش آئند عمل قرار دیتے ہوئے باہمی گفتگو اور ملاقاتوں کے سلسلے پر تکید کی۔

انہوں نے بین المسالک ہم آہنگی اور اتحاد بین المسلمین کے فروغ کے حوالے سے کوششوں کو مزید مستحکم کرنے کے لئے اپنے اپنے عقیدے پر کاربند رہتے ہوئے دوسروں کے عقائد اور نظریات کے احترام پر تاکید کی۔

مفتی منیب الرحمن نے آخر میں عالمی مجلس تقریب مذاہب اسلامی کے سربراہ کو اپنی جانب سے سلام اور دعائیں پہچانے کی تاکید کی۔


خبر کا کوڈ: 535160

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/535160/مختلف-مسالک-فکر-کے-درمیان-گفتگو-ایک-خوش-ا-ئند-عمل-ہے

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com