QR codeQR code

امریکہ کو فوری طور پر شام سے باہر نکل جانا چاہیے

23 Dec 2021 گھنٹہ 17:27

روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاؤ روف نے اپنے ایک ٹیلی ویژن انٹرویو میں کہا کہ شام میں امریکی فوجیوں کی موجودگی غیر قانونی ہےاور امریکہ کو فوری طور پر شام سے باہر نکل جانا چاہیے۔


روس کے وزیر خارجہ نے شام میں امریکی فوجیوں کی موجودگی کو غیر قانونی قرار دے دیا۔

روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاؤ روف نے اپنے ایک ٹیلی ویژن انٹرویو میں کہا کہ شام میں امریکی فوجیوں کی موجودگی غیر قانونی ہےاور امریکہ کو فوری طور پر شام سے باہر نکل جانا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ امریکی فوج شام کے استحکام کے لیے خطرہ ہی نہیں بلکہ شامی عوام کے قدرتی ذخائر کی لوٹ مار میں بھی مصروف ہے۔

امریکہ اور اس کے اتحادی کئی برس سے دہشت گردی کے خلاف جنگ کے بہانے شام میں غیر قانونی طور سے موجود ہیں حالانکہ دمشق کی قانونی حکومت نے ان ملکوں سے ایسی کوئی درخواست نہیں کی ہے۔ حکومت شام بارہا یہ بات زور دے کر کہہ چکی ہے کہ امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی موجودگی غاصبانہ قبضے کے مترادف ہے۔

شام کا بحران سن دوہزار گیارہ میں امریکہ، ترکی، سعودی عرب اور  دیگر امریکی اتحادیوں کے حمایت یافتہ دہشت گرد گروہوں کی سرگرمیوں سے رونما ہوا۔ شام کو اس بحران سے دوچار کرنے کا مقصد علاقے میں طاقت کا تواز ن غاصب صیہونی حکومت کے حق میں تبدیل کرنا تھا۔


خبر کا کوڈ: 531771

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/531771/امریکہ-کو-فوری-طور-پر-شام-سے-باہر-نکل-جانا-چاہیے

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com