QR codeQR code

ایران کے خلاف امریکی پابندیوں کے خاتمے کے بارے میں غیرسرکاری اجلاس

8 Dec 2021 گھنٹہ 20:10

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق میخائیل اولیانوف نے اپنے ایک ٹوئیٹ میں کہا ہے کہ ایٹمی سمجھوتے کے بارے میں ویانا مذاکرات کا ساتواں دور شروع کرنے کی تیاری پھر شروع ہوگئی ہے۔


ویانا میں روس کے نمائندے نے اعلان کیا ہے کہ ایران کے خلاف امریکی پابندیوں کے خاتمے کے بارے میں غیرسرکاری اجلاس شروع ہوگیا ہے۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق میخائیل اولیانوف نے اپنے ایک ٹوئیٹ میں کہا ہے کہ ایٹمی سمجھوتے کے بارے میں ویانا مذاکرات کا ساتواں دور شروع کرنے کی تیاری پھر شروع ہوگئی ہے۔

اولیانوف نے ایک اور ٹوئیٹ میں منگل کی شب روسی صدر پوتن اور امریکی صدر بائیڈن کے درمیان ہونے والی گفتگو کی جانب اشارہ کیا ہے اور کہا ہے کہ پوتن اور بائیڈن نے اپنی آنلائن گفتگو میں امید ظاہر کی ہے کہ نومبر کے آخر سے ایٹمی سمجھوتے کے بارے میں شروع ہونے والے مذاکرات سب کے لئے قابل قبول نتائج پر منتج ہوں گے۔

اس سے قبل فرانس کے وزیرخارجہ جان ایو لودریان نے خبردی تھی کہ ویانا میں ایران کے ساتھ مذاکرات جمعرات سے پھر سے شروع ہوں گے۔  


خبر کا کوڈ: 529953

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/529953/ایران-کے-خلاف-امریکی-پابندیوں-خاتمے-بارے-میں-غیرسرکاری-اجلاس

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com