QR codeQR code

افغانستان کی عوام کو فوری امداد کی ضرورت ہے

27 Oct 2021 گھنٹہ 16:39

جس میں افغانستان کی موجودہ افسوسناک صورتحال کا جائزہ لیا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ اس اجلاس میں افغانستان کے عوام کی ہر ممکن مدد و حمایت اور افغانستان کے عوام کو اس نازک صورتحال سے نکالنے کے راستوں کا بھی جائزہ لیا جائیگا۔


ایران نے کہا ہے کہ افغانستان کے عوام کو فوری امداد کی ضرورت ہے۔ اور عالمی برادری کو مل کر افغانستان کے عوام کی مدد کرنی چاہئیے۔

اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب مجید تخت روانچی نے کہا ہے کہ آج تہران میں روس سمیت افغانستان کے ہمسایہ ممالک کا اجلاس منعقد ہو رہا ہے جس میں افغانستان کی موجودہ افسوسناک صورتحال کا جائزہ لیا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ اس اجلاس میں افغانستان کے عوام کی ہر ممکن مدد و حمایت اور افغانستان کے عوام کو اس نازک صورتحال سے نکالنے کے راستوں کا بھی جائزہ لیا جائیگا۔

مجید تخت روانچی نے کہا کہ افغانستان سے امریکہ کے اچانک اور فوری انخلاء اور اشرف غنی کی حکومت کے خاتمے اور افغانستان کا کنٹرول طالبان کے ہاتھ میں آ جانے کے بعد کچھ اس قسم کے حالات پیدا ہو گئے جس کے سیاسی،اقتصادی، سماجی اور سلامتی سے متعلق اثرات علاقے پر مرتب ہوئے۔

اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب  کا کہنا تھا کہ ایران، افغانستان کے ایک ہمسایہ ملک ہونے کے ناطے جس کے افغانستان کے ساتھ تاریخی، ثقافتی، لسانی اورمذہبی روابط ہیں افغانستان کے عوام کے مسائل و مشکلات پر خاموش نہیں رہ سکتا۔

واضح رہے کہ آج تہران میں افغانستان کے ہمسایہ ممالک کے وزرائے خارجہ کا اہم اجلاس منعقد ہو رہا ہے۔
 


خبر کا کوڈ: 524551

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/524551/افغانستان-کی-عوام-کو-فوری-امداد-ضرورت-ہے

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com