QR codeQR code

وحدت کی ضرورت مستقلات عقلی میں سے ہے

21 Oct 2021 گھنٹہ 12:55

مجلس خبرگان رہبری کے نمائندے  سید رحیم توکل نے ۳۵ویں بین الاقوامی وحدت کانفرنس کے دوسرے روز اپنے بیان میں کہا وحدت اسلامی اسلام کے احکامات میں سے مستقلات عقلی سے تعلق رکھتی ہے۔


اخبار تقریب، حوزہ اندیشہ کے نیوز رپورٹر کے مطابق، مجلس خبرگان رہبری کے نمائندے  سید رحیم توکل نے ۳۵ویں بین الاقوامی وحدت کانفرنس کے دوسرے روز اپنے بیان میں کہا وحدت اسلامی اسلام کے احکامات میں سے مستقلات عقلی سے تعلق رکھتی ہے۔

سید رحیم توکل نے اپنے بیان میں داعش کے مقابلے میں شیعہ عراق اور شام میں شیعہ سنی اتحاد کو سراہتے ہوئے کہا کہ داعش کے مقابلے میں شیعہ اور سنی کی بحث ہی نہیں تھی بلکہ اسلامی مملکت کا معاملہ تھا اسی سے ثابت ہوتا ہے کہ جہان اسلام کو اسلام اور مناطق اسلام کی حفاظت کے لئے اتحاد و وحدت کی ضرورت ہے۔

انہوں نے  ایران میں شیعہ سنی اتحاد کی ضرورت اور اہمیت پر بھی زور دیا اور کہا کہ جب ہمارا خدا قبلہ اور پیمبر ﷺ ایک ہی ہیں تو ہم ایک دوسرے سے کیوں جدا ہیں؟
 


خبر کا کوڈ: 523617

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/523617/وحدت-کی-ضرورت-مستقلات-عقلی-میں-سے-ہے

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com