QR codeQR code

ستکباری دشمنوں کو مسلمانوں کی سرزمین سے باہر نکالنا چاہئیے

19 Oct 2021 گھنٹہ 13:57

مفتی عزیز حسنو ویچ نے کہا ہے کہ اسلامی اتحاد آج ہر مسلمان کی ذ٘مہ داری ہے تاکہ استکباری دشمنوں کو مسلمانوں کی سرزمین سے باہر نکال سکیں


مفتی عزیز حسنو ویچ نے کہا ہے کہ اسلامی اتحاد آج ہر مسلمان کی ذ٘ہ داری ہے تاکہ استکباری دشمنوں کو مسلمانوں کی سرزمین سے باہر نکال سکیں۔

تقریب نیوز کے مطابق پینتیسویں وحدت اسلامی کانفرنس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کروشیا کے مفتی جناب عزیز حسنو ویچ نے کہا ہے کہ " اسلامی اتحاد، اور عالم اسلام میں فرقہ واریت سے پرہیز اور صلح" جو کہ اس کانفرنس کا عنوان ہے ایک نہایت اہم اور اہمیت کا حامل موضوع ہے لیکن ہمیں یہ ماننا پڑے گا کہ جبتک بے گناہ مسلمانوں کا خون بہا رہے گا ہمیں حقیقی وحدت حاصل نہیں ہوگی۔

جناب عزیز حسنو ویچ نے کہا کہ کہ اسلامی اتحاد آج ہر مسلمان کی ذ٘ہ داری ہے تاکہ استکباری دشمنوں کو مسلمانوں کی سرزمین سے باہر نکال سکیں۔

انہوں نے کہا کہ آج ہم مشاہدہ کررہے ہیں کہ عالم اسلام میں بعض گروہ جنگ اور جرم کے حامی ہیں، وہ لا الہ ال الہ کا نعرہ بلند کرکے اسلام کے لبادے میں جنگی جرائم انجام دے رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ آج ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم ان عناصر سے مقابلہ کریں اور عالم اسلام میں انکے خلاف آواز اٹھائیں، وہ عالم اسلام جو دوستی اور محبت کی سرزمین ہے اور ہمیں چاہئیے کہ ہم عالمی استکبار کو اس بات کی اجازت نہ دیں کہ وہ ہماری سرزمین پر فرقہ واریت کو فروغ دے۔
 


خبر کا کوڈ: 523242

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/523242/ستکباری-دشمنوں-کو-مسلمانوں-کی-سرزمین-سے-باہر-نکالنا-چاہئیے

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com