QR codeQR code

طالبان کو پہلے افغان عوام سے اپنی حکومت کی قانونی حیثیت سے تسلیم کرانا ہوگی

18 Oct 2021 گھنٹہ 18:55

افغانستان کے سابق صدر حامد کرزئی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ افغانستان میں طالبان کی عبوری حکوت کو چاہئے کہ پہلے قدم کے طور پر ملک میں عوام سے اپنی قانونی حیثیت تسلیم کرائے  تاکہ بین الاقوامی سطح پر اسے تسلیم کئے جانے کی راہ ہموار ہو سکے۔

افغانستان کے سابق صدر حامد کرزئی نے کہا ہے کہ طالبان کو پہلے افغان عوام سے اپنی حکومت کی قانونی حیثیت سے تسلیم کرانا ہوگی۔

افغانستان کے سابق صدر حامد کرزئی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ افغانستان میں طالبان کی عبوری حکوت کو چاہئے کہ پہلے قدم کے طور پر ملک میں عوام سے اپنی قانونی حیثیت تسلیم کرائے  تاکہ بین الاقوامی سطح پر اسے تسلیم کئے جانے کی راہ ہموار ہو سکے۔

انھوں نے کہا کہ تمام ممالک کی حکومتیں اسی وقت بین الاقوامی سطح پر تسلیم کی جاتی ہیں جب حکومت کو اپنی  قوم کی تائید حاصل ہوتی ہے۔ حامد کرزئی نے کہا کہ طالبان کو ملک میں ایک آئین کی ضرورت ہے جس کے تحت وہ انتخابات کرائیں اور عوام سے اپنی قانونی حیثیت حاصل کریں۔

افغانستان کے سابق صدر نے ایک بار پھر پاکستان پر افغانستان کے امور میں مداخلت کرنے کا الزام عائد کیا اور کہا کہ پاکستان، افغانستان کا نمائندہ نہیں ہے۔

واضح رہے کہ پندرہ اگست کو افغانستان سے امریکی فوجی انخلا کے بعد طالبان اقتدار میں آگئے ہیں اور انھوں نے عبوری حکوت بھی تشکیل دے دی ہے تاہم عالمی سطح پر ابھی تک طالبان کی حکومت کو کسی بھی ملک نے تسلیم نہیں کیا ہے۔

خبر کا کوڈ: 523135

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/523135/طالبان-کو-پہلے-افغان-عوام-سے-اپنی-حکومت-کی-قانونی-حیثیت-تسلیم-کرانا-ہوگی

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com