QR codeQR code

”جبہت النصرہ“ کے دہشتگردوں نے کشیدگی کم کرنے والے علاقوں پر 45 بار حملے

18 Oct 2021 گھنٹہ 13:53

رشیا ٹوڈے کے مطابق، روس کے شام میں جنگ بندی کی نگرانی کرنے والے مرکز نے ایک بیان میں بتایا کہ تکفیری گروہ ”جبہت النصرہ“ کے دہشتگردوں نے ادلب کے کشیدگی کم کرنے والے علاقوں یا ”ڈی اسکلیشن زون“ میں پچھلے چوبیس گھنٹوں میں 28 بار حملے کئے۔

شام کے صوبے ادلب میں بیرونی حمایت یافتہ دہشتگرد گروہ ”جبہت النصرہ“ نے کشیدگی کم کرنے والے علاقوں پر بھاری حملہ کیا ہے۔

رشیا ٹوڈے کے مطابق، روس کے شام میں جنگ بندی کی نگرانی کرنے والے مرکز نے ایک بیان میں بتایا کہ تکفیری گروہ ”جبہت النصرہ“ کے دہشتگردوں نے ادلب کے کشیدگی کم کرنے والے علاقوں یا ”ڈی اسکلیشن زون“ میں پچھلے چوبیس گھنٹوں میں 28 بار حملے کئے۔

روس کے نگراں مرکز نے اس سے پہلے بھی بتایا تھا کہ ”جبہت النصرہ“ کے دہشتگردوں نے کشیدگی کم کرنے والے علاقوں پر 45 بار حملے کئے  تھے۔

روسی مرکز کے مطابق، جنگ بندی کی خلاف ورزی خاص طور پر لاذقیہ، حماہ اور ادلب میں ہو رہی ہے۔

تکفیری دہشتگرد گروہ ”جبہت النصرہ“ شام میں کشیدگی کم کرنے والے علاقوں  پر ترکی کی حمایت سے حملے کر رہا ہے۔ یہ گروہ ادلب سمیت کشیدگی کم کرنے والے علاقوں میں موجود ہے۔ اس ترکی نواز تکفیری ٹولے کو مسلسل شامی فوج اور اسلامی استقامتی محاذ کی فورسز کے بالمقابل شکست سے دوچار ہونا پڑ رہا ہے۔

خبر کا کوڈ: 523092

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/523092/جبہت-النصرہ-کے-دہشتگردوں-نے-کشیدگی-کم-کرنے-والے-علاقوں-پر-45-بار-حملے

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com