QR codeQR code

تہران و اسلام آباد کے درمیان تعاون کی توسیع کی ضرورت

15 Oct 2021 گھنٹہ 20:40

ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق ایران پاکستان پارلیمانی دوستی گروپ کے ایرانی ارکان نے پاکستان کے شہر کراچی میں صوبہ سندھ کے گورنر سے ملاقات اور دو طرفہ تعلقات کی توسیع پر گفتگو کی۔


ایران و پاکستان پارلیمانی دوستی گروپ کے اراکین نے تہران و اسلام آباد کے درمیان تعاون کی توسیع کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق ایران پاکستان پارلیمانی دوستی گروپ کے ایرانی ارکان نے پاکستان کے شہر کراچی میں صوبہ سندھ کے گورنر سے ملاقات اور دو طرفہ تعلقات کی توسیع پر گفتگو کی۔

احمد امیرآبادی فراہانی کی زیر قیادت ایرانی پارلیمنٹ کے گروپ نے ایران و پاکستان کے درمیان مختلف شعبوں میں تعلقات و تعاون اور پارلیمانی مفاہمت کو فروغ دیئے جانے کی ضرورت پر زور دیا۔

اس ملاقات میں سندھ کے گورنر عمران اسماعیل نے بھی تاکید کی کہ ایران و پاکستان کے درمیان تعلقات کا فروغ دونوں ملکوں کی ترقی و پیشرفت میں مدد کرسکتا ہے۔

انھوں نے ایرانی پارلیمانی وفد کے دورہ پاکستان کو دونوں ملکوں کے تعلقات و تعاون اور دوستی کو آگے بڑھانے میں مثبت قدم قرار دیا اور کہا کہ دونوں پڑوسی ملکوں کے اقتصادی تعلقات میں سنگ میل کی حیثیت سے پاکستان کے لئے ایران کی گیس پائپ لائن کی توسیع کی ضرورت ہے۔


خبر کا کوڈ: 522782

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/522782/تہران-اسلام-آباد-کے-درمیان-تعاون-کی-توسیع-ضرورت

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com