QR codeQR code

امریکہ نے کابل کے سرینا ہوٹل کی سیکورٹی کو مخدوش قرار دیتے ہوئے اپنے شہریوں کو ہائی الرٹ جاری

12 Oct 2021 گھنٹہ 19:38

سرینا ہوٹل کابل کے مرکزی علاقے میں واقع ہے اور افغانستان کے بہترین ہوٹلوں میں اس کا شمار ہوتا ہے۔ حالیہ برسوں کے دوران غیر ملکی مہمان، سیاستداں اور عالمی میڈیا کے نمائندہ صحافی اسی ہوٹل میں مقیم رہے ہیں۔


امریکہ نے کابل کے سرینا ہوٹل کی سیکورٹی کو مخدوش قرار دیتے ہوئے اپنے شہریوں کو ہائی الرٹ جاری کر دیا۔

کابل میں امریکی سفارت خانے سے جاری ہونے والے بیان میں سرینا ہوٹل میں مقیم امریکی شہریوں سے کہا گیا کہ وہ فوری طور پر ہوٹل سے باہر نکل جائیں۔سرینا ہوٹل کابل کے مرکزی علاقے میں واقع ہے اور افغانستان کے بہترین ہوٹلوں میں اس کا شمار ہوتا ہے۔ حالیہ برسوں کے دوران غیر ملکی مہمان، سیاستداں اور عالمی میڈیا کے نمائندہ صحافی اسی ہوٹل میں مقیم رہے ہیں۔

امریکی سفارت خانے کے جاری کردہ بیان میں اس جانب کوئی اشارہ نہیں کیا گیا کہ امریکی شہریوں کو کس قسم کا خطرہ درپیش ہے۔امریکہ کی جانب سے یہ انتباہ ایسے وقت میں جاری کیا گیا ہے کہ جب امریکی وزارت خارجہ نے گزشتہ روز طالبان کے ساتھ ہونے والے مذاکرات کے بعد دعوی کیا تھا کہ افغانستان سے امریکی شہریوں کے محفوظ انخلا کے بارے میں منصفانہ اور پیشہ وارانہ مذاکرات انجام پائے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 522417

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/522417/امریکہ-نے-کابل-کے-سرینا-ہوٹل-کی-سیکورٹی-کو-مخدوش-قرار-دیتے-ہوئے-اپنے-شہریوں-ہائی-الرٹ-جاری

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com