QR codeQR code

روس کی یونیورسٹی میں طالب علم نے فائرنگ کرکے 8 افراد کو ہلاک کردیا

20 Sep 2021 گھنٹہ 18:36

اطلاعات کے مطابق روس کے علاقے سائبیریا کے شہر پرم کی سرکاری یونیورسٹی میں کلاسز معمول کے مطابق جاری تھیں کہ اچانک ایک طالب علم نے اندھا دھند فائرنگ شروع کردی جس سے 8 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے جن میں متعدد طلبہ و طالبات شامل ہیں۔


روس کی یونیورسٹی میں طالب علم نے فائرنگ کرکے 8 افراد کو ہلاک کردیا ہے۔

مہرخبرساں ایجنسی نے اسپوٹنک کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ  روس کی یونیورسٹی میں طالب علم نے فائرنگ کرکے 8 افراد کو ہلاک کردیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق روس کے علاقے سائبیریا کے شہر پرم کی سرکاری یونیورسٹی میں کلاسز معمول کے مطابق جاری تھیں کہ اچانک ایک طالب علم نے اندھا دھند فائرنگ شروع کردی جس سے 8 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے جن میں متعدد طلبہ و طالبات شامل ہیں۔

لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں متعدد زخمیوں کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے جس کی وجہ سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ پولیس نے کافی جدوجہد کے بعد حملہ آور کو گرفتار کرلیا۔ حملہ آور زخمی ہے اور اس سے تفتیش جاری ہے۔


خبر کا کوڈ: 519600

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/519600/روس-کی-یونیورسٹی-میں-طالب-علم-نے-فائرنگ-کرکے-8-افراد-کو-ہلاک-کردیا

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com