QR codeQR code

صیہونی حکومت کے رضاکار فورس الحشد الشعبی کے ہتھیاروں کے ذخیروں پر تین ڈرون حملہ

26 Jul 2021 گھنٹہ 22:36

عراقی رضاکارفورس الحشد الشعبی نے آج دوپہر ایک بیان جاری کرکے کہا کہ ایک ڈرون حملہ مقامی وقت کے مطابق الدیوک چھاونی پر 3 بج کر 30 منٹ پر کیا گیا اور یہ چھاونی الحشد الشعبی کی تھی اور اس کے بعد دوسرا ڈرون حملہ 5 بج کر 30 منٹ پر کیا گیا۔


عراقی ذرائع نے بتایا ہے کہ صیہونی حکومت کے رضاکار فورس الحشد الشعبی کے ہتھیاروں کے ذخیروں پر تین ڈرون حملہ کیا ہے۔

عراقی ذرائع کے مطابق ہتھیاروں کا یہ ذخیرہ نجف اشرف کے مغرب کے واقع وادی السلام قبرستان کے نزدیک ہے۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق عراقی رضاکارفورس الحشد الشعبی نے آج دوپہر ایک بیان جاری کرکے کہا کہ ایک ڈرون حملہ مقامی وقت کے مطابق الدیوک چھاونی پر 3 بج کر 30 منٹ پر کیا گیا اور یہ چھاونی الحشد الشعبی کی تھی اور اس کے بعد دوسرا ڈرون حملہ 5 بج کر 30 منٹ پر کیا گیا۔

ان دونوں حملوں سے پہلے پیر کی صبح کو ایک جاسوس طیارے سے جاسوسی کی گئی تھی۔ عراقی ذرائع کے مطابق تیسرا ڈرون حملہ بھی کچھ دیر پہلے کیا گیا اور اس میں نجف اشرف کے نزدیک ایک شہری کالونی کے نزدیک میزائل فائر کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق اس حملے میں گھروں کو نقصان پہنچا تاہم جانی نقصان کے بارے میں ابھی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

عراقی ذرائع نے بتایا ہے کہ ان حملوں کو صیہونی حکومت نے ڈرون طیاروں کے ذریعے انجام دیا تھا اور ایک راکٹ ایسا بھی گرا جو دھماکے سے پھٹا نہیں اور اسے ناکارہ بنا دیا گیا۔

دوسری جانب امریکی اتحاد نے شام اور عراق میں ڈرون حملے کی تردید کی ہے۔ 
 


خبر کا کوڈ: 513021

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/513021/صیہونی-حکومت-کے-رضاکار-فورس-الحشد-الشعبی-ہتھیاروں-ذخیروں-پر-تین-ڈرون-حملہ

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com