QR codeQR code

یمن کی قومی حکومت کا صنعاء میں جارح سعودی اتحاد کے ساتھ قیدیوں کا تبادلے

26 Jul 2021 گھنٹہ 17:58

صوبہ البیضاء محاذ کے ترجمان عامر الحمیقانی نے کہا ہے کہ قیدیوں کا تبادلہ مقامی شخصیات کے توسط سے ہوا اور سعودی اتحاد کے 5 قیدیوں کا قومی حکومت کے 10 قیدیوں کے ساتھ تبادلہ کیا گیا۔


یمن کی قومی حکومت نے صنعاء میں جارح سعودی اتحاد کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کی خبر دی ہے۔

صوبہ البیضاء محاذ کے ترجمان عامر الحمیقانی نے کہا ہے کہ قیدیوں کا تبادلہ مقامی شخصیات کے توسط سے ہوا اور سعودی اتحاد کے 5 قیدیوں کا قومی حکومت کے 10 قیدیوں کے ساتھ تبادلہ کیا گیا۔ اس موقع پرعوامی اور قومی حکومت سے وابستہ ایک فوجی کی لاش تحویل میں لیا گیا اور سعودی اتحاد کے 8 فوجیوں کی لاشوں کو انھیں دیدیا گیا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی  سعودی اتحاد کے ساتھ قیدیوں کا تبادلہ ہوا تھا جس کے تحت یمنی فوج اورعوامی رضاکار فورس کے بائیس اہلکاروں کو رہا کرالیا گیا تھا۔

یمن کی قومی حکومت نے واضح کردیا تھا کہ وہ قیدیوں کا جامع اور بلا وقفہ تبادلہ چاہتی ہے اور اس سلسلے میں ہونے والی تاخیر کی تمام تر ذمہ داری سعودی اتحاد اور اقوام متحدہ پر عائد ہوگی۔
 


خبر کا کوڈ: 512997

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/512997/یمن-کی-قومی-حکومت-کا-صنعاء-میں-جارح-سعودی-اتحاد-کے-ساتھ-قیدیوں-تبادلے

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com