QR codeQR code

چین عالمی برادری کے ساتھ مل کر امریکہ کو سبق سکھائے گا

25 Jul 2021 گھنٹہ 21:55

چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے امریکی دفتر خارجہ کے اس بیان کے ردعمل میں کہ امریکہ چین کے ساتھ مذاکرات میں اپر ہینڈ ہو کر بات کرے گا، کہا کہ دنیا میں کوئی بھی ملک کسی دوسرے ملک پر برتری نہیں رکھتا۔


چینی وزیر خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ امریکہ نے اگر اب بھی دوسرے ملکوں سے برابری کی بنیاد پر ملنا نہیں سیکھا تو چین عالمی برادری کے ساتھ مل کر اسے سبق سکھائے گا۔

گلوبل ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے امریکی دفتر خارجہ کے اس بیان کے ردعمل میں کہ امریکہ چین کے ساتھ مذاکرات میں اپر ہینڈ ہو کر بات کرے گا، کہا کہ دنیا میں کوئی بھی ملک کسی دوسرے ملک پر برتری نہیں رکھتا اور چین کسی ملک کو ایسا سمجھنے کی ہرگز اجازت نہیں دے گا۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ ہمیشہ دیگر ملکوں پر حاوی ہونے کی کوشش کرتا ہے تاہم امریکیوں کو سمجھ لینا چاہئے کہ چین ایسا ہرگز نہیں ہونے دے گا۔
 


خبر کا کوڈ: 512873

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/512873/چین-عالمی-برادری-کے-ساتھ-مل-کر-امریکہ-کو-سبق-سکھائے-گا

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com