QR codeQR code

افغان سفیر کی بیٹی کے مبینہ اغوا کیس میں نتیجے کے قریب ہے

21 Jul 2021 گھنٹہ 21:58

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہم نہیں چاہتے کہ پاکستان کے مخالفین اس معاملے کو پاکستان کے خلاف پروپیگنڈے کے طور پر استعمال اور پاک افغان تعلقات پر اثرانداز ہونے کی کوشش کریں۔


پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ افغان سفیر کی بیٹی کے مبینہ اغوا کیس میں نتیجے کے قریب پہنچ چکے ہیں۔

میڈیا رپورٹوں کے مطابق ملتان میں نماز عید کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ افغان سفیر کی بیٹی کے مبینہ اغوا کیس میں نتیجے کے قریب پہنچ چکے ہیں تاہم تحقیقات کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لیے افغان سفیر اور ان کی بیٹی کا تعاون درکار ہے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہم نہیں چاہتے کہ پاکستان کے مخالفین اس معاملے کو پاکستان کے خلاف پروپیگنڈے کے طور پر استعمال اور پاک افغان تعلقات پر اثرانداز ہونے کی کوشش کریں۔

واضح رہے گزشتہ جمعے کو پاکستان میں متعین افغان سفیر کی بیٹی کے اغوا کا واقعہ سامنے آیا تھا جس کے بعد دونوں ملکوں کے تعلقات میں کشیدگی پیدا ہوگئی تھی۔

دونوں ملکوں نے کابل اور اسلام آباد میں متعین اپنے اپنے سفیروں کو وطن واپس بلالیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 512449

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/512449/افغان-سفیر-کی-بیٹی-کے-مبینہ-اغوا-کیس-میں-نتیجے-قریب-ہے

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com