QR codeQR code

امریکہ نے سعودی عرب کے الامیر سلطان ایربیس پر اپنے طیارے تعینات کر دیئے

21 Jul 2021 گھنٹہ 21:57

سینٹ کام کے کمانڈر نے حال ہی میں اعلان کیا ہے کہ یمنی عوام کے خلاف جنگ میں سعودی عرب کی مدد و حمایت کرنا واشنگٹن کی بدستور ترجیحات میں سے ہے۔


پریس ذرائع نے رپورٹ دی ہے کہ امریکہ نے سعودی عرب کے الامیر سلطان ایربیس پر اپنے ایف سولہ جنگی طیارے تعینات کر دیئے ہیں۔

رشا ثوڈے کی رپورٹ کے مطابق مغربی ایشیا میں امریکی دہشت گرد فوج سینٹ کام کے کمانڈر نے اپنے ایک ٹوئٹ میں ان جنگی طیاروں کی تصویر شیئر کرتے ہوئے دعوی کیا ہے کہ امریکہ کے اس اقدام کا مقصد علاقے میں جارحیت کی روک تھام اور امن و استحکام کو فروغ دینا ہے۔

واضح رہے کہ الامیر سلطان، ریاض کے جنوب میں امریکہ کا اہم ترین فوجی اڈہ ہے۔

سینٹ کام کے کمانڈر نے حال ہی میں اعلان کیا ہے کہ یمنی عوام کے خلاف جنگ میں سعودی عرب کی مدد و حمایت کرنا واشنگٹن کی بدستور ترجیحات میں سے ہے۔

قابل ذکر ہے کہ یمنی عوام کے خلاف جنگ میں امریکہ کی جانب سے سعودی اتحاد کی حمایت ہی اس غریب اسلامی و عرب ملک یمن کی جنگ اتنی طویل ہونے کا باعث بنی ہے۔


خبر کا کوڈ: 512448

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/512448/امریکہ-نے-سعودی-عرب-کے-الامیر-سلطان-ایربیس-پر-اپنے-طیارے-تعینات-کر-دیئے

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com