QR codeQR code

امریکی کانگریس کو لبنان کےلئے ہنگامی حالت کے قانون کو بدستور برقرار رکھےکا حکم

21 Jul 2021 گھنٹہ 16:36

امریکہ کی قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کے لئے غیر معمولی خطرہ شمار ہوتا ہے، جس کی وجہ سے میں نے لبنان کے تعلق سے امریکہ کی قومی ہنگامی صورتحال کو جوں کا توں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔


امریکی صدر جو بائیڈن نے لبنان کے تعلق سے کانگریس کو ہنگامی حالت کے قانون کو بدستور برقرار رکھے جانے کا حکم دیا ہے۔

 فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق منگل کی شام جاری ہونے والے حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ ہنگامی حالت کا قانون یکم اگست 2021 تک نافذ العمل رہے گا۔

جوبائڈن نے اپنے مراسلے میں دعوی کیا ہے کہ حزب اللہ کے لئے ایران سے ہتھیاروں کی ترسیل کا عمل جاری ہے کہ جس کا مقصد لبنان کے اقتدار اعلی کو کمزور بنانا ہے۔

 بیان میں جوبائڈن نے دعوی کیا ہے کہ خطے میں معاشی اور سیاسی عدم استحکام میں یہ عمل خاصا موثر ہے اور امریکہ کی قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کے لئے غیر معمولی خطرہ شمار ہوتا ہے، جس کی وجہ سے میں نے لبنان کے تعلق سے امریکہ کی قومی ہنگامی صورتحال کو جوں کا توں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ ہنگامی حالت کے نفاذ پر مبنی یہ قانون جو پہلی بار اگست 2007 میں نافذ کیا گیا تھا، بائڈن کے دستور کے مطابق یکم اگست2021 تک نافذ العمل رہے گا۔


خبر کا کوڈ: 512422

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/512422/امریکی-کانگریس-کو-لبنان-کےلئے-ہنگامی-حالت-کے-قانون-بدستور-برقرار-رکھےکا-حکم

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com