QR codeQR code

لندن پولنگ اسٹیشنز کو مناسب سکیورٹی فراہم نا کرنے پر ایران کی سخت تنقید

24 Jun 2021 گھنٹہ 15:44

برطانوی وزارت خارجہ سے مطالبہ کیا کہ وہ انتخابات کے روز رائے دہندگان کے ساتھ پارپیٹ اور بدسلوکی کرنے والوں کا پتہ لگا کر ان کے خلاف قانونی کاروائی کرے اور ساتھ ہی متاثرین اور ایران کے سفارتی مراکز کو پہونچنے والے نقصان کا تاوان ادا کرے۔


ایران نے تیرہویں صدارتی انتخابات کے موقع پر برطانیہ کے پولنگ اسٹیشن کے لئے مناسب سکیورٹی انتظامات نہ کئے جانے پر لندن حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

اطلاعات کے مطابق لندن میں تعینات ایران کے چارج دی افیئرز سید مہدی حسینی متین نے برطانوی وزارت خارجہ کے نام ایک مراسلہ ارسال کر کے ایران کے حالیہ صدارتی انتخابات کے پولنگ اسٹیشنز کو مناسب سکیورٹی فراہم کرنے میں پولیس کی کوتاہی اور لاپرواہی پر اعتراض کیا ہے۔

ایران کے نمائندے نے برطانوی وزارت خارجہ سے مطالبہ کیا کہ وہ انتخابات کے روز رائے دہندگان کے ساتھ پارپیٹ اور بدسلوکی کرنے والوں کا پتہ لگا کر ان کے خلاف قانونی کاروائی کرے اور ساتھ ہی متاثرین اور ایران کے سفارتی مراکز کو پہونچنے والے نقصان کا تاوان ادا کرے۔

خیال رہے کہ اٹھارہ جون کو برطانیہ میں ایران کے صدارتی انتخابات کے لئے ہو رہی ووٹنگ کے دوران کچھ شر پسند اور انقلاب اسلامی مخالف عناصر نے بعض پولنگ مراکز کے باہر اکٹھا ہو کر ووٹ ڈالنے والوں کے ساتھ بدسلوکی اور حتیٰ پارپیٹ کی اور ایران کے سفارتی مراکز کو نقصان پہونچایا تھا۔
 


خبر کا کوڈ: 509062

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/509062/لندن-پولنگ-اسٹیشنز-کو-مناسب-سکیورٹی-فراہم-نا-کرنے-پر-ایران-کی-سخت-تنقید

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com