QR codeQR code

پاکستان کے وزیرِ اعظم عمران خان کی ابراہیم رئیسی کو مبارکباد

19 Jun 2021 گھنٹہ 20:25

’دونوں ممالک کے مابین برادرانہ تعلقات میں مزید پختگی، علاقائی امن، ترقی اور خوشحالی کےحصول کے لیے میں ان کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہاں ہوں۔‘


یران میں منعقد ہونے والے صدارتی انتخابات میں جج ابراہیم رئیسی نے بھاری اکثریت سے فتح حاصل کر لی ہے جس کے بعد سے پاکستان سمیت دنیا بھر کے ممالک کے سربراہان کی جانب سے مبارکبادوں کا سلسلہ جاری ہے۔

ابراہیم رئیسی کے مقابلے میں تین اور امیدوار بھی ہیں، جنھیں وہ شکست دے کر برتری حاصل کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔ خیال رہے کہ ایران میں صدارتی انتخابات میں کئی امیدواروں کو حصہ لینے سے روکا بھی گیا ہے۔

پاکستان کے وزیرِ اعظم عمران خان نے ابراہیم رئیسی کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ایک ٹویٹ کیا کہ ’اسلامی جمہوریہ ایران کے تیرہویں صدارتی انتخابات میں تاریخی فتح سمیٹنے پر میں عزت مآب برادر ابراھیم رئیسی کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

’دونوں ممالک کے مابین برادرانہ تعلقات میں مزید پختگی، علاقائی امن، ترقی اور خوشحالی کےحصول کے لیے میں ان کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہاں ہوں۔‘


خبر کا کوڈ: 508446

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/508446/پاکستان-کے-وزیر-اعظم-عمران-خان-کی-ابراہیم-رئیسی-کو-مبارکباد

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com