QR codeQR code

تہران میں تعینات برطانوی سفیر کو محکمہ خارجہ میں طلب

19 Jun 2021 گھنٹہ 17:24

انہوں نے کہا کہ برطانوی سفیر کو بتایا گیا کہ برطانوی حکومت اور پولیس، پولنگ اسٹیشنوں اور ووٹرز کی حفاظت کو یقینی بنانے میں اپنی ذمہ داری میں ناکام تھی۔نیز برطانوی سفیر کو کہا گیا کہ گلیوں میں چند فسادیوں کی نقل و حرکت میں نہیں بلکہ بیلٹ باکس پر جمہوریت حاصل ہوتی ہے۔


 ایرانی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ تہران میں تعینات برطانوی سفیر کو محکمہ خارجہ میں طلب کرکے برطانیہ میں مقیم ایرانی شہریوں کی پولنگ کے عمل کو مسائل کا شکار کرنے پر احتجاج کیا گیا۔

"سعید خطیب زادہ" نے کہا کہ برطانیہ میں لندن اور برمنگھم سمیت کچھ برطانوی شہروں میں 13 ویں صدارتی انتخابات میں خلل ڈالا گیا جس میں ووٹروں اور ایگزیکٹو ایجنٹوں کی توہین اور انقلابی اور جمہوری مخالف دہشت گرد عناصر کے ذریعے ایک ووٹر کی پٹائی بھی گئی؛ تو ہم ان اقدامات کے رد عمل میں آج بروز ہفتے کو ایران میں تعنیات برطانوی سفیر" راب مک" کو محکمہ خارجہ میں طلب کرکے برطانیہ میں مقیم ایرانی شہریوں کی پولنگ کو مسائل کا شکار کرنے پر احتجاج کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ برطانوی سفیر کو بتایا گیا کہ برطانوی حکومت اور پولیس، پولنگ اسٹیشنوں اور ووٹرز کی حفاظت کو یقینی بنانے میں اپنی ذمہ داری میں ناکام تھی۔

نیز برطانوی سفیر کو کہا گیا کہ گلیوں میں چند فسادیوں کی نقل و حرکت میں نہیں بلکہ بیلٹ باکس پر جمہوریت حاصل ہوتی ہے۔

ایرانی محکمہ خارجہ نے کہا کہ اس اجلاس میں بی بی سی فارسی اور ایران انٹرنیشنل سمیت برطانیہ میں مقیم فارسی زبان کے میڈیا کے مذموم اور منافقانہ اقدامات پر بھی کڑی تنقید کی گئی؛ جس نے اپنے پروگراموں اورمختلف قسم کی خبروں سے انتخابی بائیکاٹ کو مستحکم کرنے کی کوشش کی، جس سے لوگوں کو سڑکوں پر احتجاج کرنے کی ترغیب دی گئی اور جمہوری عمل کیخلاف یہ اقدامات اور ہنگامہ آرائی کی تحریکوں کی حوصلہ افزائی ایرانی عوام کی یاد میں ریکارڈ کی جائے گی۔

اس موقع پر تہران میں تعنیات برطانوی سفیر نے کہا کہ وہ ایرانی احتجاج کو لندن تک پہنچادیں گے۔


خبر کا کوڈ: 508423

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/508423/تہران-میں-تعینات-برطانوی-سفیر-کو-محکمہ-خارجہ-طلب

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com