QR codeQR code

مسجد الاقصی میں صیہونیوں کی شرانگیزی، ڈیڑھ سو سے زائد فلسطینی زخمی

8 May 2021 گھنٹہ 19:12

صہیونیوں کی اشتعال انگیزی کے بعد فلسطینیوں نے اسرائیلی پولیس پر پتھراؤ کیا اور بوتلیں پھینکیں جس سے کئی صیہونی پولیس اہلکار ز‍خمی ہوگئے۔


مسجد الاقصی میں صیہونیوں کی شرانگیزی کے نتیجے میں درجنوں فلسطینی زخمی ہوگئے۔

مقبوضہ بیت المقدس میں واقع مسلمانوں کے قبلہ اوّل مسجد اقصیٰ میں صہیونی پولیس جوتوں سمیت داخل ہو گئی جس کے بعد فلسطینیوں اور صہیونی پولیس کے درمیان جھڑپ ہوئی ہے۔

بتایا جاتا ہے کہ  فلسطینیوں اور صہیونی پولیس کے درمیان ہونے والے تصادم میں ڈیڑھ سو سے زائد فلسطینی زخمی ہو گئے۔

صہیونی پولیس نے فلسطینیوں پر آنسو گیس کی شیلنگ کی اور ربر کے گولے فائر کئے۔

 مقبوضہ بیت المقدس اور غرب اردن میں کشیدگی ایک ہفتے سے جاری ہے۔

صہیونیوں کی اشتعال انگیزی کے بعد فلسطینیوں نے اسرائیلی پولیس پر پتھراؤ کیا اور بوتلیں پھینکیں جس سے کئی صیہونی پولیس اہلکار ز‍خمی ہوگئے۔
 


خبر کا کوڈ: 503076

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/503076/مسجد-الاقصی-میں-صیہونیوں-کی-شرانگیزی-ڈیڑھ-سو-سے-زائد-فلسطینی-زخمی

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com