QR codeQR code

فلسطین اور کشمیر کی آزادی کے لیے عملی اقدام کی ضرورت

6 May 2021 گھنٹہ 19:13

جبکہ پاکستان پراس حوالے سے بہت دباؤ  ہوا ہے لیکن فلسطین کو انصاف ملنے تک اسرائیل سے متعلق سوچا بھی نہیں جاسکتا۔


شیریں مزاری  نے کہا ہےکہ پاکستان کا اسرائیل کو تسلیم کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری نے اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کو تسلیم کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، جبکہ پاکستان پراس حوالے سے بہت دباؤ  ہوا ہے لیکن فلسطین کو انصاف ملنے تک اسرائیل سے متعلق سوچا بھی نہیں جاسکتا۔

انہوں نے کہا کہ افسوس ہے کہ او آئی سی میں جس طرح فلسطین اور کشمیر کے لیے آواز اٹھانی چاہیے، نہیں اٹھائی جاتی۔

شیریں مزاری نے مزید کہا کہ مسلم امہ کو بین القوامی سطح پر فلسطین اور کشمیر کی آزادی کے لیے عملی اقدام کی ضرورت ہےاورانسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزیاں کر نے والی بھارت و اسرائیل جیسی غاصب ریاستوں جنہوں نے  انسانی حقوق کے قوانین کی دھجیاں اڑادی ہیں منظر عام پر لانا چاہیے۔


خبر کا کوڈ: 502787

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/502787/فلسطین-اور-کشمیر-کی-آزادی-کے-لیے-عملی-اقدام-ضرورت

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com