QR codeQR code

پاک فوج کے سپہ سالار سرکاری دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے ہیں

4 May 2021 گھنٹہ 22:02

تفصیلات کے مطابق آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اپنے سرکاری دورہ کے دوران سعودی عرب کی سول اور فوجی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔


پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ سرکاری دورے پر پاکستان کے دیرینہ دوست ملک سعودی عرب پہنچ گئے ہیں۔
 
تفصیلات کے مطابق آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اپنے سرکاری دورہ کے دوران سعودی عرب کی سول اور فوجی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔
 
دوسری جانب وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان 25ویں روزے سعودی عرب روانہ ہونگے، جہاں وہ سعودی قیادت سے ملاقاتیں اور عمرہ کی سعادت حاصل کریں گے۔

اپنے دورہ سعودی عرب کے موقع پر وزیراعظم پاکستان ملک وقوم اور امت مسلمہ کے لئے خصوصی دعائیں کریں گے۔

فواد چودھری کا پریس کانفرنس کے دوران کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کا دورہ سعودی عرب انتہائی اہم ہے، اس سے دونوں ممالک کے تعلقات مزید مستحکم ہونگے۔

یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان کا دورہ سعودی عرب پہلے سے ہی شیڈول ہے، وہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی خصوصی دعوت میں سعودی عرب کا دورہ کرنے جا رہے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 502508

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/502508/پاک-فوج-کے-سپہ-سالار-سرکاری-دورے-پر-سعودی-عرب-پہنچ-گئے-ہیں

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com