QR codeQR code

سعودی ایئرپورٹس پر سخت احکامات جاری

3 May 2021 گھنٹہ 18:59

جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن گاکا نے تمام ایئر لائنز کو سرکلر جاری کر دیا، سرکلر کے مطابق کارآمد عمرہ ویزہ کے حامل مسافروں کو جدہ اور مدینہ ائیر پورٹ اترنے کی اجازت ہو گی۔


سعودی ایئرپورٹس پر آپریٹ کرنے والی ایئر لائنز کیلئے گاکا نے سخت احکامات جاری کر دئیے، کارآمد ویزہ کے بغیر عمرہ ادائیگی کیلئے پہنچنے والے مسافروں اور ایئرلائنز کیخلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔
 
 تفصیلات کے مطابق جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن گاکا نے تمام ایئر لائنز کو سرکلر جاری کر دیا، سرکلر کے مطابق کارآمد عمرہ ویزہ کے حامل مسافروں کو جدہ اور مدینہ ائیر پورٹ اترنے کی اجازت ہو گی، وزٹ ویزے کے حامل افراد عمرہ ادا نہیں کر سکیں گے۔
 
 واضح رہے کہ سرکلر میں کہا گیا ہے کہ ایئرلائنز سعودی حکام کی جانب سے جاری کارآمد عمرہ ویزہ کے بغیر مسافر کو پرواز کا ٹکٹ جاری نہ کریں، سعودی ائیر پورٹس پر عالمی پروازوں کی بندش پر پابندی چودہ مئی سے ختم ہونے کا امکان ہے، ایوی ایشن ذرائع کے مطابق پاکستان اور بھارت پر پابندی برقرار رکھنے یا اٹھائے جانے کا فیصلہ آئندہ چند روز میں کیا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 502399

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/502399/سعودی-ایئرپورٹس-پر-سخت-احکامات-جاری

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com