QR codeQR code

جاپان کے وزیراعظم اور امریکی صدر کی ملاقات

17 Apr 2021 گھنٹہ 15:50

جاپانی وزراعظم کے دورے کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان اعتماد بڑھانے اور جاپان امریکہ اتحاد کو مضبوط تر بنانا ہے۔وائٹ ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے آبنائے تائیوان میں چینی کارروائیوں اور امن و استحکام پر تبادلہ خیال کیا۔

جاپان کے وزیراعظم اور امریکی صدر جوبائیڈن کے درمیان باضابطہ ملاقات ہوئی ہے۔جاپان کے وزیراعظم یوشی ہیڈے سوگا امریکہ پہنچ گئے جہاں انہوں نے صدر جو بائیڈن سے وائٹ ہاؤس میں ملاقات کی۔

سوگا کا طیارہ واشنگٹن کے مضافات میں واقع فضائیہ کے ایک اڈے پر اترا،جس کے بعد انہیں وائٹ ہاؤس لے جایا گیا۔جنوری میں عہدہ سنبھالنے کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ امریکی صدر کسی غیر ملکی رہنما سے ملاقات کررہے ہیں۔

جاپانی وزراعظم کے دورے کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان اعتماد بڑھانے اور جاپان امریکہ اتحاد کو مضبوط تر بنانا ہے۔وائٹ ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے آبنائے تائیوان میں چینی کارروائیوں اور امن و استحکام پر تبادلہ خیال کیا۔

 1969ء میں سابق جاپانی وزیراعظم ساتو ایساکو اور امریکی صدر رچرڈ نکسن کی ملاقات کے بعد یہ پہلا موقع ہوگا کہ دونوں ممالک کے رہنما مشترکہ اعلامیئے میں تائیوان کے مسئلہ کو شامل کریں گے۔

واضح رہے کہ تائیوان کے ارد گرد چین کی عسکری سرگرمیوں کے بارے میں امریکہ کی تشویش بڑھتی جا رہی ہے۔ عالمی مبصرین کا کہنا ہے کہ یہ ملاقات امریکہ اور جاپان کے اتحاد کی اہمیت کی نشاندہی کرتی ہے۔

خبر کا کوڈ: 500325

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/500325/جاپان-کے-وزیراعظم-اور-امریکی-صدر-کی-ملاقات

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com