QR codeQR code

روس کے خلاف امریکی پابندیوں کی مذمت

17 Apr 2021 گھنٹہ 15:44

 ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ بظاہر امریکی حکومت دوسرے ممالک کے خلاف  بے بنیاد بہانوں کے تحت پابندیاں عائد کرنے کے رویے کی عادی ہوچکی ہے ۔


یران نے روس کے خلاف امریکی پابندیوں کی مذمت کی ہے۔اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے امریکی حکومت کی جانب سے روس کے خلاف نئی پابندیوں کو غلط اقدام قرار دیتے ہوئے اسے مکمل طور پر مسترد کردیا ہے۔

 ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ بظاہر امریکی حکومت دوسرے ممالک کے خلاف  بے بنیاد بہانوں کے تحت پابندیاں عائد کرنے کے رویے کی عادی ہوچکی ہے ۔

سعید خطیب زادہ نے کہا کہ  امریکہ میں حکومت کی تبدیلی  بھی اس رویہ کو درست کرنے میں موثر واقع نہيں ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ جوبائیڈن انتظامیہ نے حالیہ انتخابات میں ٹرمپ کو جتوانے کی کوششوں کا الزام لگا کر روس کے خلاف تادیبی اقدامات انجام ديئے ہيں جن کا روس نے بھی ترکی بہ ترکی جواب دیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 500322

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/500322/روس-کے-خلاف-امریکی-پابندیوں-کی-مذمت

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com