QR codeQR code

فلسطینی اسیر کا احتجاجی بھو ک ہڑ تال کا فیصلہ

16 Apr 2021 گھنٹہ 21:28

  صہیونی عدالت میں قیدی مصعب کی انتظامی قید میں مزید توسیع کر دی گئی جس کے خلاف انہوں نے احتجاجی بھو ک ہڑ تال کا فیصلہ کیا ہے۔


فلسطینی اسیر  نے صہیونی جیل میں اپنی غیر قانونی انتظامی حراست کی پالیسی کےتحت قید میں توسیع کے خلاف بہ طور احتجاج بھوک ہڑتال شروع کی ہے۔

ذرائع کے مطابق گذشتہ روز قابض صہیونی ریاست کی غیر قانونی جیل میں قید غرب اردن کے جنوبی شہر الخلیل کے رہائشی 34 سالہ فلسطینی قیدی مصعب الھور نے اپنی انتظامی قیدمیں مزید توسیع  کے خلاف بطور احتجاج بھوک ہڑتال شروع کر دی۔

فلسطینی کو  24 اکتوبر 2019 کو مشرقی بیت لحم کی ایک فوجی چوکی سے بغیر کسی جرم کے گرفتار کیاگیا تھاجبکہ قید کے دوران  بے بنیاد الزامات کی پاداش میں اسیر کو 2 سال سےمسلسل تشدد کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

مزید معلومات کے مطابق گذشتہ روز  صہیونی عدالت میں قیدی مصعب کی انتظامی قید میں مزید توسیع کر دی گئی جس کے خلاف انہوں نے احتجاجی بھو ک ہڑ تال کا فیصلہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ فلسطینی قیدی شادی شدہ اور ایک بچے کا باپ  ہےجسےاس سے قبل بھی صہیونی فوج کی جانب سےلگائے گئے کالعدم تنظیم کےساتھ رابطے کے   بے بنیادالزام کے تحت 10 سال صہیونی جیلوں میں گزار نا پڑے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 500203

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/500203/فلسطینی-اسیر-کا-احتجاجی-بھو-ک-ہڑ-تال-فیصلہ

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com