QR codeQR code

پاکستان جرمنی پارلیمان کی سطح کے تعلقات کا فروغ چاہتے ہیں

16 Apr 2021 گھنٹہ 17:24

زاہد حفیظ چوہدری نے میڈیا بریفنگ کے دوران بتایا کہ دونوں ملکوں کے سفارتی تعلقات کی 70ویں سالگرہ کے موقع پر یہ اہم دورہ تھا۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان دو طرفہ تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ  کا کہنا ہے کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے جرمنی کا دورہ کیا، پاکستان جرمنی پارلیمان کی سطح کے تعلقات کا فروغ چاہتے ہیں۔

زاہد حفیظ چوہدری نے میڈیا بریفنگ کے دوران بتایا کہ دونوں ملکوں کے سفارتی تعلقات کی 70ویں سالگرہ کے موقع پر یہ اہم دورہ تھا۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان دو طرفہ تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان جرمنی پارلیمان کی سطح کے تعلقات کا فروغ چاہتے ہیں، پاکستان چین سفارتی تعلقات کی 70 ویں سالگرہ پر چینی سفارتخانے میں پودہ لگایا گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی قابض فوج نے کشمیریوں پر مظالم کا سلسلہ جا ری رکھا ہوا ہے، اقوام عالم سے درخواست کرتے ہیں کہ مقبوضہ کشمیر میں جاری مظالم کا نوٹس لیں۔

خبر کا کوڈ: 500187

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/500187/پاکستان-جرمنی-پارلیمان-کی-سطح-کے-تعلقات-کا-فروغ-چاہتے-ہیں

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com