QR codeQR code

ایران بحری جہاز کو نشانہ بنانے میں ملوث ہیں

14 Apr 2021 گھنٹہ 16:48

 اسرائیل کا کہنا ہے کہ امارات کے ساحل پر موجود اسرائیلی بحری جہاز پر ہونےوالے حملےمیں ایران ملوث ہے، تاہم حملے سے کوئی نقصان نہیں ہوا۔


 اسرائیل کا کہنا ہے کہ امارات کے ساحل پر موجود اسرائیلی بحری جہاز پر ہونےوالے حملےمیں ایران ملوث ہے، تاہم حملے سے کوئی نقصان نہیں ہوا۔

قابض صیہونی ریاست کے ذرائع ابلاغ میں صہیونی فوجی حکام کے حوالے سے شائع کردہ خبروں میں کہا گیا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے ساحل سے بندر گاہ کی جانب جانے والے اسرائیلی ملکیتی بحری جہاز کو نشانہ بنایاگیا جس میں ایران ملوث ہے، امریکی سنٹرل کمانڈ کے ترجمان نے بھی حملے کی تصدیق کی ہے تاہم یہ نہیں کہا کہ اس میں ایران ملوث ہے۔

اسرائیلی ذرائع ابلاغ نےدعویٰ ‌کیا ہے کہ بحری جہاز ایک اسرائیلی کاروباری شخصیت کا ہے جسے ڈیڑھ ماہ قبل متحدہ عرب امارات کے قریب خلیج عرب میں نشانہ بنایا گیا تھا، تاہم اس سے جہاز کو زیادہ نقصان نہں ‌پہنچا، یہ جہاز امارات کی ایک بندر گاہ کی طرف جا رہا تھا۔


خبر کا کوڈ: 500004

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/500004/ایران-بحری-جہاز-کو-نشانہ-بنانے-میں-ملوث-ہیں

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com