QR codeQR code

عراق میں موساد کے ایک اڈے پر حملہ

14 Apr 2021 گھنٹہ 15:27

عراقی کردستان ان علاقوں میں شامل ہے جہاں کے بارے میں یہ رپورٹيں ملتی رہی ہیں کہ وہاں صیہونی عناصر سرگرم ہیں ۔شمالی عراق میں اسرائيلی جاسوسی کے اڈے پر حملے کی خبر ایسی حالت میں موصول ہو رہی ہے۔


شمالی عراق میں اسرائيلی خفیہ ایجنسی موساد کے ایک جاسوسی کے اڈے پر حملہ ہوا ہے جس میں کئي ایجنٹوں کے ہلاک ہونے کی خبر ہے ۔شمالی عراق میں اسرائيلی خفیہ ایجنسی موساد کے ایک ٹھکانے پر نا معلوم افراد نے حملہ کیا ہے ۔

عراق کے صابرین نیوز چینل اور " الاعلام المقاوم " سنٹر نے منگل کی رات ایک سیکوریٹی ذریعے کے حوالے سے بتایا ہے کہ نا معلوم افراد نے موساد کے ایک اڈے پر حملہ کیا جس کے نتیجہ میں کئي اسرائیلی ہلاک  اور زخمی ہوئے ہیں ۔ ذرائع نے اس حملے کی تفصیلات نہيں بتائی ہے تاہم یہ کہا ہے کہ اس آپریشن کی تفصیلات بہت جلد منظر عام پر لائي جائيں گی ۔

عراقی کردستان ان علاقوں میں شامل ہے جہاں کے بارے میں یہ رپورٹيں ملتی رہی ہیں کہ وہاں صیہونی عناصر سرگرم ہیں ۔شمالی عراق میں اسرائيلی جاسوسی کے اڈے پر حملے کی خبر ایسی حالت میں موصول ہو رہی ہے۔


خبر کا کوڈ: 499982

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/499982/عراق-میں-موساد-کے-ایک-اڈے-پر-حملہ

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com