QR codeQR code

فلسطین میں صیہونی ریاستی دہشتگردی عروج پر

10 Apr 2021 گھنٹہ 17:02

تین ماہ کے دوران 18 فلسطینیوں کو شہید کیا جن  میں دو کو دوران قید شہید کیا۔ جن میں ایک معذور شخض جبکہ دو کو دوران قید صیہونی انتقام کا نشانہ بنایاگیا ۔


اسرائیلی فوج نے بدترین ریاستی دہشتگردی کا مظاہرہ کرتےہوئے گذشتہ تین ماہ کے دوران 18 فلسطینیوں کو شہید کیا جن  میں دو کو دوران قید شہید کیا۔

مقبوضہ فلسطین میں صیہونی ریاستی دہشتگردی  اپنے عروج پر ہے اور قابض فوجیوں نے رواں سال کے پہلے تین ماہ کے دوران انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیاں کرتےہوئے 18 نہتے فلسطینیوں کو شہید کیا جن میں ایک معذور شخض جبکہ دو کو دوران قید صیہونی انتقام کا نشانہ بنایاگیا ۔

قابض اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں رواں سال 2021ء کے پہلے تین ماہ میں کم سے کم 18 فلسطینی شہید کردیے گئے۔ پانچ فلسطینی القدس اسٹڈی سینٹرکی طرف سے جاری کردہ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ مارچ 2021ء میں اسرائیلی فوج نے تین ماہی گیروں سمیت 5 فلسطینیوں کو شہید کیا۔مارچ میں 45 سالہ عاطف یوسف حنایشہ کو نابلس میں بیت دجن کے مقام پر گولیاں مار کر شہید کیا گیا۔ عاطف حنایشہ یہودی آباد کاری کے خلاف نکالی گئی ایک ریلی میں شریک تھے جہاں انہیں گولی ماری گئی۔


خبر کا کوڈ: 499422

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/499422/فلسطین-میں-صیہونی-ریاستی-دہشتگردی-عروج-پر

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com