QR codeQR code

سوئیڈن: افغان باشندے کا 7 افراد کو زخمی کرنے کے الزام میں ریمانڈ

6 Mar 2021 گھنٹہ 19:17

اس شخص کو بدھ کی سہ پہر سویڈن کے جنوب میں تقریباً 13 ہزار افراد کی آبادی والے ایک چھوٹے سے قصبے ویٹلینڈا میں حملے کے بعد گرفتار کیا گیا تھ


سوئیڈن کی ڈسٹرکٹ عدالت نے 22 سالہ افغان باشندے کو رواں ہفتے کے آغاز میں 7 افراد پر چاقو سے وار کرنے کے الزام میں ریمانڈ پر بھیج دیا۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق اس شخص کو بدھ کی سہ پہر سویڈن کے جنوب میں تقریباً 13 ہزار افراد کی آبادی والے ایک چھوٹے سے قصبے ویٹلینڈا میں حملے کے بعد گرفتار کیا گیا تھا۔

جج انا سوجومان نے کہا کہ 'انہیں 3 مارچ کو ویٹلینڈا میں اقدام قتل کے سات الزامات کے تحت حراست میں لیا گیا تھا'۔

انہوں نے کہا کہ عدالت نے فیصلہ کیا ہے کہ اس کے فرار ہونے کا خطرہ ہے جو تفتیش میں رکاوٹ بن سکتا ہے یا جس سے مزید جرائم کا خطرہ بڑھا سکتا ہے۔

گرفتاری کے وقت پولیس کی گولی پیر پر لگنے کے بعد سے ملزم ہسپتال میں زیر علاج تھا تاہم اسے سماعت کے لیے عدالت میں پیش کیا گیا۔

متعدد میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ شخص، جس نے اپنے وکیل کے توسط سے اس جرم سے انکار کیا تھا، دوران سماعت مشتعل ہوکر چلانے لگا تھا اس نے 'کچھ نہیں کیا'۔

ملزم کے بارے میں استغاثہ کو فیصلہ کرنے کی ضرورت ہوگی کہ اس شخص کے خلاف 19 مارچ تک مقدمات درج کیے جائیں یا نہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مشتبہ شخص افغان شہری ہے اور اس معاملے کی تحقیقات اقدام قتل کے طور پر کی جا رہی ہیں تاہم وہ اس کی بھی تحقیقات کررہے ہیں کہ آیا نوجوان ملزم کا دہشت گردی کے حوالے سے کوئی ممکنہ مقصد تھا یا نہیں۔

سویڈن کے ذرائع ابلاغ کے اداروں نے یہ بھی بتایا کہ یہ شخص 2016 میں سویڈن آیا تھا اور اپنے رہائشی اجازت نامے میں توسیع سے متعلق فیصلے کے منتظر تھا۔ انسان کی ذہنی صحت سے متعلق جدوجہد کی تفصیلات بھی سامنے آگئی ہیں۔


خبر کا کوڈ: 495553

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/495553/سوئیڈن-افغان-باشندے-کا-7-افراد-کو-زخمی-کرنے-کے-الزام-میں-ریمانڈ

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com