QR codeQR code

سعودی عرب کے ابہا ہوائی اڈے پر ڈرون حملہ

3 Mar 2021 گھنٹہ 16:17

یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے جنوبی سعودی عرب کے ابہا نامی ہوائی اڈے پر ڈرون حملہ کیا ہے


یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے جنوبی سعودی عرب کے ابہا نامی ہوائی اڈے پر ڈرون حملہ کیا ہے۔

المسیرہ کی رپورٹ کے مطابق یمنی فوج کے ترجمان یحی السریع کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کے ابہا ایر پورٹ پر قاصف 2  نامی ڈرون  سے حملہ کیا گیا جس نے اس ایر پورٹ کے حساس حصے کو نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ یہ حملہ یمن پر سعودی جارحیت اور محاصرے کے خلاف کیا گیا۔

اس سے قبل یمن کی فورسز نے سعودی عرب کی جارحیت اور بربریت کے جواب میں  قاصف 2 ڈرون کے ذریعے سعودی عرب کے جیزان اور ابھا ایر پورٹ اور اسی طرح خمیس مشیط ایر بیس پر حملے کئے تھے۔

یحیی سریع نے کہا کہ سعودی عرب، یمن جنگ میں اپنے مذموم مقاصد تک پہنچنے میں ناکام ہوگیا ہے اور اس جنگ میں آل سعود کی شکست یقینی ہے۔

یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے پچھلے چند ماہ کے دوران ابہا اور جیزان کے ہوائی اڈوں کو بارہا ڈرون حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔

دونوں ہوائی اڈے مارچ دوہزار پندرہ سے یمن پر جاری سعودی اتحاد کی جارحیت اور بمباری میں لڑاکا طیاروں کو ایندھن فراہم کرنے کا مرکز شمار ہوتے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 495195

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/495195/سعودی-عرب-کے-ابہا-ہوائی-اڈے-پر-ڈرون-حملہ

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com