QR codeQR code

شام پر صیہونی فورسز کے فضائی حملے ناکام

1 Mar 2021 گھنٹہ 15:47

شامی فوج کے اینٹی ایئر کرافٹ یونٹ نے فوری کارروائی کرتے ہوئے دمشق کی فضا میں صیہونی حملوں کو ناکام بنا دیا ہے


شام پر غاصب صیہونی فورسز کے فضائی حملے ناکام بنا دیئے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق شامی فوج کے اینٹی ایئر کرافٹ یونٹ نے فوری کارروائی کرتے ہوئے دمشق کی فضا میں صیہونی حملوں کو ناکام بنا دیا ہے۔

شام کی سرکاری نیوز ایجنسی سانا نے رپورٹ دی ہے کہ شامی فوج کے اینٹی ایر کرافٹ یونٹ نے فوری کارروائی کرتے ہوئے دمشق کی فضا میں دشمنوں کے حملوں کو ناکام بنا دیا ہے۔

ابھی تک اس کی مزید تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں اور یہ بھی معلوم نہیں ہے کہ یہ حملے طیاروں سے کئے گئے، میزائلی تھے یا ڈرون سے کئے گئے۔ البتہ ماضی میں صیہونی حکومت، دہشتگردوں کی حمایت میں شام کی بنیادی تنصیبات اور فوج کو نشانہ بناتی رہی ہے۔

یاد رہے کہ دو ہزار گیارہ میں امریکہ اور سعودی عرب کے حمایت یافتہ دہشتگردوں نے شام میں سکیورٹی بحران کو ہوا دی تاہم شامی فوج نے ایران، استقامتی قوتوں اور روس کی مدد سے خونخوار دہشتگردوں منجملہ تکفیری ٹولے داعش کوشکست دی، تاہم اب بھی شام کے بعض علاقوں میں امریکہ، سعودی عرب اور ترکی کے حمایت یافتہ دہشتگرد عناصر سرگرم عمل ہیں۔


خبر کا کوڈ: 494895

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/494895/شام-پر-صیہونی-فورسز-کے-فضائی-حملے-ناکام

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com